حادثہ نگہت صاحبہ 07 ستمبر 2020 شیئر کریں نظم مر گئی اس دن جب میں نے بیس روپے بچانے کے لیے موٹر گاڑی کو رکشے پہ فوقیت دی اب میں لکھنے بیٹھتی ہوں تو کمبخت رکشے والے کی بے بس آنکھیں کاغذ میں سے جھانکتی ہیں میں ڈایری پھینک دیتی ہوں