نگیٹوٹی
مرنے اور مارنے والے ایک ہی قبیلے سے تھے
خوش ہو کر تالیاں بجانے
والے سفید براق کپڑے پہنے ہوئے تھے
ماتم کرنے والے
زندگی سے بھاگے ہوئے دو بزدل لوگ تھے
جو ایک لفظ کو صحیح جگہ پر رکھنے کے لیے گھنٹوں پریشان رہتے تھے
بہ ہر حال طے ہوا کہ عالم انسانیت کو بزدلوں سے پاک کیا جائے
ورنہ نگیٹوٹی پھیلتی رہے گی