قومی زبان

ہم جیسوں کے جتنے سپنے ہوتے ہیں

ہم جیسوں کے جتنے سپنے ہوتے ہیں سارے تجھ سے ملتے جلتے ہوتے ہیں دور رہیں تو یاد بہت آتی سب کی ساتھ رہیں تو گھر میں جھگڑے ہوتے ہیں اک دن میں ہی پار سمندر نہیں ہوگا اچھے شعر بھی ہوتے ہوتے ہوتے ہیں بائیں طرف اب بھی الماری خالی ہے دائیں طرف ہی میرے کپڑے ہوتے ہیں ہولی پر بھی کام نہیں ...

مزید پڑھیے

ہمارا من یہیں لگتا بھلے یہ گھر پرانا ہے

ہمارا من یہیں لگتا بھلے یہ گھر پرانا ہے اسی پر نیند آتی ہے یہ جو بستر پرانا ہے تمہارا عشق ہے پہلا نیا تم کو لگے گا ہی مگر میرے لیے تو یار سب منظر پرانا ہے طریقے سے لگا رکھا ہے کھڑکی میں جو سالوں سے بہت ٹھنڈی ہوا دیتا میرا کولر پرانا ہے یہ دولت اور شہرت کچھ بدل پائی نہیں میرا وہی ...

مزید پڑھیے

بات ایسی ہے نہیں وہ بات ہی کرتا نہیں

بات ایسی ہے نہیں وہ بات ہی کرتا نہیں جب ہمیں ہوتی ضرورت بس تبھی کرتا نہیں باپ بچوں کے لیے جادوگری کرتا نہیں بس مسلسل کام کرنے میں کمی کرتا نہیں کس قدر اس کو ستایا ہے خدا نے عشق میں جو نہیں کافر ہے پھر بھی بندگی کرتا نہیں دشمنوں سے بھی بہت بد تر ہے میرا دوست وہ غلطیوں پر جو میری ...

مزید پڑھیے

پھر چاہو تم جتنی ان بن کر لینا

پھر چاہو تم جتنی ان بن کر لینا لیکن پہلے مجھ کو درپن کر لینا بوسہ کرنے جب میں آگے بڑھ جاؤں تم بھی ٹیڑھی اپنی گردن کر لینا جان ہنسی کو اپنی چھوٹی انگلی کر غم کو میرے پھر گوردھن کر لینا میری دھڑکن تیز چلانی ہے تم کو تھوڑی دھیمی اپنی دھڑکن کر لینا جس محفل میں کیول ہم دونوں ہوں ...

مزید پڑھیے

غم دل کی زباں اہل تشدد کم سمجھتے ہیں

غم دل کی زباں اہل تشدد کم سمجھتے ہیں نہ دل کو دل سمجھتے ہیں نہ غم کو غم سمجھتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہنسنا ہے دل انساں کی کمزوری نوائے زندگی کو زیست کا ماتم سمجھتے ہیں جنون کشت و خوں کو نام دیتے ہیں شجاعت کا اماوس کی شب تاریک کو پونم سمجھتے ہیں رواداری کو ہم سمجھے ہوئے ہیں درد کا ...

مزید پڑھیے

مجھ کو دماغ گرمئ بازار ہے کہاں

مجھ کو دماغ گرمئ بازار ہے کہاں افسردگی میں لذت گفتار ہے کہاں یاران مصلحت میں نہیں جوہر وفا اہل غرض میں خوبیٔ کردار ہے کہاں لاکھوں کی بھیڑ میں بھی ہوں سب سے الگ تھلگ اس شہر میں غریب کا غم خوار ہے کہاں جلووں کو بھی ہے چشم تماشا کی جستجو وہ پوچھتے ہیں طالب دیدار ہے کہاں کانٹوں ...

مزید پڑھیے

بیزار زندگی سے دل مضمحل نہیں

بیزار زندگی سے دل مضمحل نہیں شاید بقدر ظرف ابھی درد دل نہیں اپنا تو اس نے ساتھ نبھایا ہے عمر بھر کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ غم مستقل نہیں دیوانۂ مفاد ہے بیگانۂ خلوص وہ اہل عقل و ہوش سہی اہل دل نہیں شعلے کہاں سے آئیں گے کیسے کھلیں گے پھول زخموں کی آگ دل میں اگر مستقل نہیں وہ تو ...

مزید پڑھیے

دلی اور ہم

یہ وہ دلی ہے کہ دل سے جس کے دیوانے ہیں ہم یہ وہ شمع زندگی ہے جس کے پروانے ہیں ہم آئنہ ہے ہم سے اس کے عہد زریں کی جھلک اس کے تہذیب و ادب کے آئینہ خانے ہیں ہم علم و فن کے موتیوں پہ جم گیا گرد و غبار خاک کے ذرات میں ملبوس دردانے ہیں ہم ہم پہ رہتی ہے نگاہ شفقت اہل نظر محفل شعر و ادب میں ...

مزید پڑھیے

مجبوری

بہت جی چاہتا ہے ہر کسی سے پیار کرنے کو مگر ایسی کہاں قسمت کہ دل مجھ کو ڈراتا ہے کئی بے رنگ سے خاکے کئی صد رنگ تصویریں خدا معلوم کن تاریکیوں سے کھینچ لاتا ہے سناتا ہے کبھی بیتی ہوئی باتوں کی شہنائی کبھی ماضی کے البم سے مجھے فوٹو دکھاتا ہے جنہیں میں بھول جانا چاہتا ہوں وہ حسیں ...

مزید پڑھیے

شری لال بہادر شاستری وزیر اعظم ہند

اے بہادر‌ لال اے بھارت سپوت تو تھا امن و آشتی کا پاسدار امن کی خاطر گیا تھا تاشقند تو نے کر دی جان بھی اس پر نثار امن و صلح و جنگ میں یکتا تھا تو بھارتی تہذیب کا آئینہ دار پیکر عجز و خلوص و سادگی تو تھا تہذیب و تمدن کا نکھار تو نے یک جہتی عطا کی قوم کو ایکتا کا دان بھارت کو دیا سر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 558 سے 6203