قومی زبان

کوئل

آم کی شاخوں میں موجر اس سال بہت کم آیا ہے کیوں دیر سے کوئل کوک رہی ہے کیا سمجھوں فطرت کے اشارے ہنس کر اک بھولے بچے نے بھی ساتھ ہی اس کے کوک شروع کی جیسے چڑانا چاہتا ہو وہ کوئل کی اس کو ہو کو ہو پر یا پھر دونوں ہی واقف ہوں باغ کی بھینی خوشبوؤں سے ہوا کے جھونکے کیا کہتے ہیں ڈالیاں جھک ...

مزید پڑھیے

خزاں برنگ بہاراں ہے دیکھیے کیا ہو

خزاں برنگ بہاراں ہے دیکھیے کیا ہو سکوں کے بھیس میں طوفاں ہے دیکھیے کیا ہو الٰہی خیر ہو حالات ہی دگرگوں ہیں کبھی جو کفر تھا ایماں ہے دیکھیے کیا ہو رواں دواں تھے جو لمحات رک گئے یک دم سکوت شام غریباں ہے دیکھیے کیا ہو کہاں گئے وہ نشیب و فراز یاس و امید سپاٹ سا دل ویراں ہے دیکھیے ...

مزید پڑھیے

میرا آئینہ مری شکل دکھاتا ہے مجھے

میرا آئینہ مری شکل دکھاتا ہے مجھے یہ وہ اپنا ہے جو بیگانہ بتاتا ہے مجھے میرے احساس دوئی کو یہ ہوا دیتا ہے میری ہستی کا یہ احساس کراتا ہے مجھے کرب احساس کراتا ہے خودی کے درشن زعم ہستی کے جھروکے میں سجاتا ہے مجھے قدر و قیمت کو بڑھانے کا بڑھاوا دے کر بہر نیلام کہاں دل لئے جاتا ہے ...

مزید پڑھیے

خواب اور حقیقت کی تصویر نظر آئی

خواب اور حقیقت کی تصویر نظر آئی تدبیر عناں گیر تقدیر نظر آئی آفات‌ مسلسل میں اک ربط نظر آیا حالات دگرگوں میں زنجیر نظر آئی جو اپنے نقائص تھے وہ حسن نظر آئے اوروں میں جو خوبی تھی تقصیر نظر آئی راضی بہ رضا ہو کر دیکھا تو مصیبت بھی گلہائے شگفتہ کی زنجیر نظر آئی یادوں کے جھروکے ...

مزید پڑھیے

بے کیف مسرت بھی مصیبت سی لگے ہے

بے کیف مسرت بھی مصیبت سی لگے ہے اے دوست مجھے غم کی ضرورت سی لگے ہے روداد محبت کی کسی کو نہ سناؤ کچھ لوگ ہیں جن کو یہ شکایت سی لگے ہے دم توڑتی قدروں کو بچانے کی اچھل کود فطرت کے اصولوں سے بغاوت سی لگے ہے دنیائے تماشا تو بدلتی ہے کئی رنگ گہہ خواب لگے گاہ حقیقت سی لگے ہے احساس کا ...

مزید پڑھیے

درد دل کو داستاں در داستاں ہونے تو دو

درد دل کو داستاں در داستاں ہونے تو دو شہر قاتل میں ذرا امن و اماں ہونے تو دو میری آہ نیم شب منزل نمائے شوق ہے نالۂ دل کو رحیل کارواں ہونے تو دو اور بھی نا قدر دانی ہنر یاد آئے گی ہم نشینوں کو ملال رفتگاں ہونے تو دو دل ادھر مائل ہوا ہی تھا کہ وحشت بڑھ گئی اس کی چاہت کو ذرا آتش بجاں ...

مزید پڑھیے

عشق کیوں رسوا ہوا اپنا سر راہے گاہے

عشق کیوں رسوا ہوا اپنا سر راہے گاہے آ اسی طرح جو مل جائیے گاہے گاہے بے رخی اہل محبت سے روا تم کو نہیں صدقۂ حسن سہی مجھ پہ نگاہے گاہے دل کو مژگاں کا تصور ہی بہت کام آیا ڈوبتے کو ہے سہارا پر کاہے گاہے آرزو ہے کہ ترے کوچے سے ہم بھی گزریں پیرہن چاک بہ ایں حال تباہے گاہے زندگی ختم ...

مزید پڑھیے

دست و گریباں واعظ سے ہو جاتے ہیں دیوانے لوگ

دست و گریباں واعظ سے ہو جاتے ہیں دیوانے لوگ مجھ کو بھی تو شام جنوں کچھ آئے تھے سمجھانے لوگ بزم طرب میں رقص کناں تھے جانے اور پہچانے لوگ مشکل میں جو کام آئے تھے سب کے سب بیگانے لوگ مجھ پر عشق میں کیا کیا بیتی جان سکے تو مدت تک خون جگر سے لکھتے رہیں گے میرے ہی افسانے لوگ دل کا جام ...

مزید پڑھیے

شعور چارہ گری میں کمال کیا ہوگا

شعور چارہ گری میں کمال کیا ہوگا جو خود ہی زخم ہنسیں اندمال کیا ہوگا اک ایک شکل یہی آئنے میں کہتی ہے اب اور مجھ سے کوئی خوش جمال کیا ہوگا محبت ان کی حصار حیات توڑ گئی شمار روز و شب و ماہ و سال کیا ہوگا ستارے جھانکتے ہیں شام کی فصیلوں سے نہ جانے آخر شب ان کا حال کیا ہوگا مجھی سے ...

مزید پڑھیے

آج سنتا کون ہے اس محرم اسرار کی

آج سنتا کون ہے اس محرم اسرار کی کل لکھی جائیں گے شرحیں میرے ان اشعار کی کچھ تو کہئے اپنی خاطر تاکہ ہو ثابت وجود آئنے کو بھی ضرورت ہے یہاں زنگار کی روشنی پھر روشنی ہے ہو حرم یا دیر میں اڑ کے پہنچا داد دیجے کرمک پر دار کی اہل حق کے واسطے ہے زندگی ایک پل صراط جی رہا ہوں دیکھیے میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 559 سے 6203