پھر چاہو تم جتنی ان بن کر لینا

پھر چاہو تم جتنی ان بن کر لینا
لیکن پہلے مجھ کو درپن کر لینا


بوسہ کرنے جب میں آگے بڑھ جاؤں
تم بھی ٹیڑھی اپنی گردن کر لینا


جان ہنسی کو اپنی چھوٹی انگلی کر
غم کو میرے پھر گوردھن کر لینا


میری دھڑکن تیز چلانی ہے تم کو
تھوڑی دھیمی اپنی دھڑکن کر لینا


جس محفل میں کیول ہم دونوں ہوں گے
اس محفل کا تم سنچالن کر لینا