قومی زبان

نگاہ تیز شعور بلند رکھتے ہیں

نگاہ تیز شعور بلند رکھتے ہیں ہم اپنا عشق بہت ہوش مند رکھتے ہیں ہم اپنے ساتھ دل درد مند رکھتے ہیں کوئی ہو بزم اسے سر بلند رکھتے ہیں ہمیں غرض نہیں منعم ہے کون حاتم کون کلاہ قیس سر ارجمند رکھتے ہیں رفیقوں تم ہی نہیں پاسبان شرط وفا کہ ہم بھی ان سے ارادت دو چند رکھتے ہیں

مزید پڑھیے

فلسفی کس لیے الزام فنا دیتا ہے

فلسفی کس لیے الزام فنا دیتا ہے لفظ کن خود مری ہستی کا پتہ دیتا ہے ہو گیا ترک مراسم کو زمانہ لیکن آج تک دل تری نظروں کو دعا دیتا ہے تھرتھراتے ہوئے ہاتھوں سے دوا کے بدلے چارہ گر آج نہ جانے مجھے کیا دیتا ہے کچھ تو ہوتا ہے حسینوں کو بھی احساس جمال اور کچھ عشق بھی مغرور بنا دیتا ...

مزید پڑھیے

آج مقتل کو سجایا جا رہا ہے

آج مقتل کو سجایا جا رہا ہے خون ناحق بھی بہایا جا رہا ہے رقص کرنے کے لیے کچھ لڑکیوں کو باری باری ہی بلایا جا رہا ہے جس نے کلمہ پڑھ لیا تھا آخری دم اس کا لاشہ کیوں جلایا جا رہا ہے اس کے لہجے میں رعونت تو نہیں ہے اس کو نظروں سے گرایا جا رہا ہے گھر تو خالی ہے گزشتہ ایک ماہ سے میرے ...

مزید پڑھیے

تھوڑا سا اور مجھ کو تو اپنے قریب کر

تھوڑا سا اور مجھ کو تو اپنے قریب کر نیکی اسی کا نام ہے میرے حبیب کر کیا کیا نہیں سنا ترے بارے میں آج کل اٹھ کر دکھا دھمال یا کچھ تو عجیب کر پہلے بھی مفلسی کی ہوں سدرہ پہ یار میں دامن چھڑا کے اور نہ مجھ کو غریب کر مانوس ہو چکا ہوں میں اس عارضے سے اب اپنا تجھے جو کام ہے جا کے طبیب ...

مزید پڑھیے

آنکھوں کے زاویے بھی وہیں پر جڑے رہے

آنکھوں کے زاویے بھی وہیں پر جڑے رہے کچھ دل فریب لوگ جہاں پر کھڑے رہے آیا نہیں خیال کسی راہگیر کو کنوئیں میں سات سال تو ہم بھی پڑے رہے وہ کر رہے تھے باتیں سراسر خلاف جب جرگے میں کچھ بھی کہنے سے ہم کیوں ڈرے رہے ہم جانتے ہیں جھیلیں ہیں تم نے اذیتیں کچھ امتحان ہم پہ بھی اکثر کڑے ...

مزید پڑھیے

اذیت ناک ہوتا ہے کسی کے ہجر میں رہنا (ردیف .. ن)

اذیت ناک ہوتا ہے کسی کے ہجر میں رہنا خوشی جتنی بھی مل جائے میں غم محسوس کرتا ہوں کسی کے ہجر میں آنکھوں کو روئے عمر گزری ہے مگر اس آنکھ کو اب تک میں نم محسوس کرتا ہوں مری ہر اک خوشی تم سے مری رگ رگ میں بہتے ہو فقط تیرا ہی میں ہمدم الم محسوس کرتا ہوں عقیدت اور الفت سے میں جب مسجد ...

مزید پڑھیے

جیسے اجڑا ہوا میں ویسے ہے اجڑا ہوا تو

جیسے اجڑا ہوا میں ویسے ہے اجڑا ہوا تو کس لیے آتا ہے پھر خواب میں روتا ہوا تو یہ مری آخری خواہش ہے سو مانی جائے مسکراتا ہی رہے سامنے بیٹھا ہوا تو میری سانسوں سے ملاتا تھا تو اپنی سانسیں اب تو مدت سے مرے یار ہے بچھڑا ہوا تو تو جو لڑتا ہے تو ہے فائدہ میرا اس میں کس قدر دوست حسیں ...

مزید پڑھیے

ہیں کچی بستی کے لوگ سادہ مگر وہاں کے مکین توبہ

ہیں کچی بستی کے لوگ سادہ مگر وہاں کے مکین توبہ عدم توجہ کی بھینٹ چڑھ کے گھروں میں بیٹھے حسین توبہ وہ جس کی خاطر تمام بھائی نشان عبرت بنے ہوئے ہیں پڑی ہے ویسے کی ویسے دیکھو وہاں پہ ساری زمین توبہ گرا کے کعبہ دین کربل کے دشت میں بے حیا کہیں کے وہ دیکھو روٹھے کھڑے ہیں انعام کے لیے ...

مزید پڑھیے

نگاہ شوق سے کب تک مقابلہ کرتے

نگاہ شوق سے کب تک مقابلہ کرتے وہ التفات نہ کرتے تو اور کیا کرتے یہ رسم ترک محبت بھی ہم ادا کرتے تیرے بغیر مگر زندگی کو کیا کرتے غرور حسن کو مانوس التجا کرتے وہ ہم نہیں کہ جو خود داریاں فنا کرتے کسی کی یاد نے تڑپا دیا پھر آ کے ہمیں ہوئی تھی دیر نہ کچھ دل سے مشورا کرتے یہ پوچھو ...

مزید پڑھیے

پھر چند دنوں سے وہ ہر شب خوابوں میں ہمارے آتے ہیں

پھر چند دنوں سے وہ ہر شب خوابوں میں ہمارے آتے ہیں پھر راہ گزار دل پر کچھ قدموں کے نشاں ہم پاتے ہیں کچھ رات گئے کچھ رات رہے ہم اکثر اشک بہاتے ہیں کیا جانے آگ لگاتے ہیں یا دل کی آگ بجھاتے ہیں اے دل اے خوشیوں کے مدفن اے میرے غموں کے تاج محل لے خوش ہو تیری زیارت کو احساس کے مارے آتے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5037 سے 6203