قومی زبان

خلوص الفاظ کام آیا نگاہ اہل فتن سے پہلے

خلوص الفاظ کام آیا نگاہ اہل فتن سے پہلے نوید دل نے مجھے پکارا صدائے دار و رسن سے پہلے وجود چرخ کہن سے پہلے قیام دار و رسن سے پہلے ہمیں تھے تیرے چمن کی زینت بہار حسن چمن سے پہلے سکوت غم کی ادا ادا کو سمجھ سکیں کاش اہل عالم اشارہ ہائے لطیف بھی ہیں جبیں پہ نقش شکن سے پہلے بہار بے ...

مزید پڑھیے

اب تخیل میں ہی تصویر بنانی ہے مجھے

اب تخیل میں ہی تصویر بنانی ہے مجھے یعنی تدبیر سے تقدیر بنانی ہے مجھے رزق کیسا ہے مقدر میں لکھا کیا ہے مرے کیا اسی فن سے ہی جاگیر بنانی ہے مجھے کتنی قاتل ہے تری آنکھیں پتا ہے تجھ کو تیری آنکھوں کو ہی شمشیر بنانی ہے مجھے تیری یادوں نے ہی توڑی ہے خاموشی میری میں تو سمجھا تھا کہ ...

مزید پڑھیے

اب تخیل میں ہی تصویر بنانی ہے مجھے

اب تخیل میں ہی تصویر بنانی ہے مجھے یعنی تدبیر سے تقدیر بنانی ہے مجھے رزق کیسا ہے مقدر میں لکھا کیا ہے مرے کیا اسی فن سے ہی جاگیر بنانی ہے مجھے کتنی قاتل ہے تری آنکھیں پتا ہے تجھ کو تیری آنکھوں کو ہی شمشیر بنانی ہے مجھے تیری یادوں نے ہی توڑی ہے خموشی میری میں تو سمجھا تھا کہ ...

مزید پڑھیے

آپ ہیں میں ہوں محبت کی ڈگر ہے سامنے

آپ ہیں میں ہوں محبت کی ڈگر ہے سامنے سوچئے مت خوب صورت سا سفر ہے سامنے آپ کی آنکھوں کا منظر دیکھ کر لگتا ہے یوں جس سے میں روشن ہوا ہوں وہ قمر ہے سامنے سایا بن کے ساتھ ہے وہ فاصلہ پھر بھی لگے ایسی قربت میں بھی دوری کا اثر ہے سامنے کیا کروں اس موڑ پر یہ مسئلہ پھر آ گیا اک طرف در ہے ...

مزید پڑھیے

آسماں میں چاند تاروں کے سوا کچھ بھی نہیں

آسماں میں چاند تاروں کے سوا کچھ بھی نہیں ان اجالوں میں رکھا کیا ہے بھلا کچھ بھی نہیں میں زمیں اور آسماں کے بیچ میں موجود ہوں میرے اندر بس خلا ہے اور بچا کچھ بھی نہیں زندگی بھی دیکھیے بس رائیگاں گزری میری عمر تو گزری مگر مجھ کو ملا کچھ بھی نہیں کون ہوں میں کیا ہوں آخر کیا حقیقت ...

مزید پڑھیے

کیسے کیسے خواب اب ہم کو دکھاتے ہیں یہ لوگ

کیسے کیسے خواب اب ہم کو دکھاتے ہیں یہ لوگ ایک پاگل کو یہاں پاگل بناتے ہیں یہ لوگ جانے کیا اس میں رقم کر ڈالا تھا تو نے بتا اتنی نفرت سے جو تیرا خط جلاتے ہیں یہ لوگ میری فطرت ہے مجھے مشکل پسندی کا ہے شوق اس لئے اکثر ہی مجھ کو آزماتے ہیں یہ لوگ ہے گناہوں پر مجھے افسوس اور وہ ...

مزید پڑھیے

تم ناراض جو ہو

کاغذ گم ہیں اور کتابیں الماری میں گم صم ہیں منظر مبہم مبہم سے ہیں سوچیں گتھم گتھا ہیں ٹی وی پر کچھ شکلیں وکلیں شور شرابہ جاری ہے لکھنے بیٹھا ہوں کچھ لیکن کچھ بھی نہیں ہے لکھنے کو تم ناراض جو ہو

مزید پڑھیے

وبا کے دنوں میں ۶

ہاتھ ملانے کی رسم تب ایجاد ہوئی جب ہتھیار پھینکنا سیکھا جا چکا تھا اور بغلوں میں چھریاں عام ہونے لگی تھیں زندگیوں میں بدلاؤ آیا جاپانیوں نے دور سے جھک کر سلام کہنا سیکھا دشمن اور دوست سے مناسب فاصلہ ہمیشہ بنائے رکھا ایٹمی طاقت سے تباہ کیے گئے زندگیوں میں بدلاؤ آیا اہل فارس نے ...

مزید پڑھیے

وبا کے دنوں میں ۵

یہ اعداد کی قوس کب سیدھی ہوگی ہمیں کیا خبر بس خدا کو خبر ہے نقابوں کی قوسیں تھیں ذمے ہمارے جو چہروں پہ سیدھے کیے ہیں کواڑوں کی قوسیں تھیں ذمے ہمارے جو کھلتے نہیں ہیں ہماری بھنووں کی کمانیں دعا میں اٹھے ہاتھ سجدوں رکوعوں کی قوسیں اکڑنے لگی ہیں بدن قوس تھے جو بدلنے لگے ہیں دہن قوس ...

مزید پڑھیے

نٹ کھٹ پتلی

پتلی میں شرمندہ ہوں میں نے تیرے بخیے ٹانکے عجلت میں تیرے دھاگے میں نے کس کر باندھے تھے تیرے چہرے پر مسکان سجائی اور تجھے اپنی پوروں پر چلوایا جب چاہا میں نے جلدی کی اور اتنی جلدی کی جتنی شاید تیرے بس کا روگ نہ تھا لیکن اب شرمندہ ہوں جن ہاتھوں سے لاکھ تماشے کر بیٹھا لرزے لرزے جاتے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5035 سے 6203