تم ناراض جو ہو

کاغذ گم ہیں اور کتابیں
الماری میں گم صم ہیں
منظر مبہم مبہم سے ہیں
سوچیں گتھم گتھا ہیں
ٹی وی پر کچھ شکلیں وکلیں
شور شرابہ جاری ہے
لکھنے بیٹھا ہوں کچھ لیکن
کچھ بھی نہیں ہے لکھنے کو
تم ناراض جو ہو