قومی زبان

باقی نہ حجت اک دم اثبات رہ گئی

باقی نہ حجت اک دم اثبات رہ گئی ثابت کیا جو اس کا دہن بات رہ گئی کیا جلد وصل یار کی کم رات رہ گئی جو بات چاہتے تھے وہی رات رہ گئی بد نامیوں کے ڈر سے وہ ملتے ہیں گاہ گاہ چوری چھپے کی ان سے ملاقات رہ گئی گریاں وہ ہوں جو ابر مژہ کی جھڑی لگی منہ میرا دیکھ دیکھ کے برسات رہ گئی ہر وقت ...

مزید پڑھیے

دانتوں سے جبکہ اس گل تر کے دبائے ہونٹھ

دانتوں سے جبکہ اس گل تر کے دبائے ہونٹھ بولا کہ صاحب اپنے سے سمجھو پرائے ہونٹھ اس غیر قمر کے اگر دیکھ پائے ہونٹھ لعل یمن بھی رشک سے اپنا چبائے ہونٹھ پھولوں سے اس کے جبکہ چمن میں ملائے ہونٹھ نازک زیادہ رگ سے سمن کے بھی پائے ہونٹھ سمجھا میں خضر چشمہ آب حیات ہوں ہونٹھوں سے میرے اس ...

مزید پڑھیے

یہ بولے جو ان کو کہا بے مروت

یہ بولے جو ان کو کہا بے مروت میں کیا تم سے بھی ہوں سوا بے مروت لقب میرے قاتل کے کیا پوچھتے ہو ستم گار نا آشنا بے مروت ان آئینہ رویوں میں ہے وہ ستم گر بڑا خود غرض خود نما بے مروت تو وہ کج ادا ہے جو دنیا میں ڈھونڈھیں نہ تجھ سا ملے دوسرا بے مروت نہیں اس میں رحم و حیا کچھ وہ قاتل بڑا ...

مزید پڑھیے

ستم وہ تم نے کیے بھولے ہم گلہ دل کا

ستم وہ تم نے کیے بھولے ہم گلہ دل کا ہوا تمہارے بگڑنے سے فیصلہ دل کا بہار آتے ہی کنج قفس نصیب ہوا ہزار حیف کہ نکلا نہ حوصلہ دل کا چلا ہے چھوڑ کے تنہا کدھر تصور یار شب فراق میں تجھ سے تھا مشغلہ دل کا وہ رند ہوں کہ مجھے ہتکڑی سے بیعت ہے ملا ہے گیسوئے جاناں سے سلسلہ دل کا وہ ظلم کرتے ...

مزید پڑھیے

ایک صورت تری بنانے میں

ایک صورت تری بنانے میں رنگ مصروف ہیں زمانے میں پھیلتی جا رہی ہے یہ دنیا جشن آوارگی منانے میں قطرہ قطرہ ٹپک رہا ہے دل قصۂ عاشقی سنانے میں کیسے کیسے وجود روشن ہیں وقت کے نیلے شامیانے میں میرا پیکر مجھے عطا کر دے کیا کمی ہے ترے خزانے میں

مزید پڑھیے

دل بنا ہے ہدف تیر نظر آپ ہی آپ

دل بنا ہے ہدف تیر نظر آپ ہی آپ زخم کھائے ہیں شب و روز مگر آپ ہی آپ خوف رہزن بھی نہیں حاجت رہبر بھی نہیں رہ گزر ہے خضر راہ گزر آپ ہی آپ کچھ ادھر سے بھی تقاضائے وفا ہونے دے دل ناداں تو ہی آغاز نہ کر آپ ہی آپ ہم نے مانا کہ نظر ہم نہ کریں گے ہرگز اور کھینچے کوئی دامن کو اگر آپ ہی ...

مزید پڑھیے

میں اداس ہوں مرے مہرباں میں اداس ہوں

میں اداس ہوں مرے مہرباں میں اداس ہوں تو کہیں نہیں ہے تو ہے کہاں میں اداس ہوں مرا شہر خواب تو ریزہ ریزہ بکھر چکا کہیں کھو گئی مری کہکشاں میں اداس ہوں مجھے اپنے قدموں کی خاک میں ہی پناہ دے میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے ماں میں اداس ہوں یہ جو جنگ ہے کسی اور وقت پہ ٹال دیں صف دوستاں صف ...

مزید پڑھیے

تو ملا تو مجھے یقیں آیا

تو ملا تو مجھے یقیں آیا میں یہاں بے سبب نہیں آیا مجھ سے تجھ میں کشش زیادہ تھی اس لئے میں ترے قریں آیا جانے دریا کے پار کیا ہے کہ جو مسکراتا گیا حزیں آیا جہاں آنا نہ چاہیے تھا کبھی دل سیہ بخت تھا وہیں آیا قبر ہے یا بلیک ہول کوئی جو گیا لوٹ کر نہیں آیا جھوم اٹھے ہیں سبھی ستارے ...

مزید پڑھیے

بس ترا اسم مناجات میں رکھا ہوا ہے

بس ترا اسم مناجات میں رکھا ہوا ہے گردش وقت کو اوقات میں رکھا ہوا ہے یہ ترے عدل و مساوات میں رکھا ہوا ہے تو نے تو اجر بھی درجات میں رکھا ہوا ہے اب مجھے جا کے ہر اک در پہ صدا دینی ہے جب مرا رزق ہی خیرات میں رکھا ہوا ہے اپنی ہر بات پہ ہوتا ہے ولایت کا گماں عشق نے کیسے طلسمات میں رکھا ...

مزید پڑھیے

جب ہمارے خلاف بولتے ہیں

جب ہمارے خلاف بولتے ہیں سب ہمارے خلاف بولتے ہیں ہم تو تھے مطمئن کہ یہ احباب کب ہمارے خلاف بولتے ہیں بولتے ہیں جب ان کے حق میں ہم تب ہمارے خلاف بولتے ہیں پہلے ہم سے انہیں محبت تھی اب ہمارے خلاف بولتے ہیں دل ہمارے لیے دھڑکتا ہے لب ہمارے خلاف بولتے ہیں

مزید پڑھیے
صفحہ 5003 سے 6203