جب ہمارے خلاف بولتے ہیں

جب ہمارے خلاف بولتے ہیں
سب ہمارے خلاف بولتے ہیں


ہم تو تھے مطمئن کہ یہ احباب
کب ہمارے خلاف بولتے ہیں


بولتے ہیں جب ان کے حق میں ہم
تب ہمارے خلاف بولتے ہیں


پہلے ہم سے انہیں محبت تھی
اب ہمارے خلاف بولتے ہیں


دل ہمارے لیے دھڑکتا ہے
لب ہمارے خلاف بولتے ہیں