قومی زبان

بھیا آخر کب آؤ گے

بھیا آخر کب آؤ گے میں دسویں میں آ پہنچا ہوں تم حیرت میں پڑ جاؤ گے آپی نے جو پاپڑ بھیجے کیا تم سب کے سب کھاؤ گے عید گئی دیوالی آئی تاریخیں کب ٹھہراؤ گے امی کہتی ہیں آ جاؤ ورنہ پیچھے پچھتاؤ گے ابو کب سے جاگ رہے ہیں کیسے ان کو سمجھاؤ گے البم میں جو تصویریں ہیں کیسے ان کو جھٹلاؤ ...

مزید پڑھیے

کدو رے کدو

کدو رے کدو بیٹھا منڈیر ہوگا یہی کوئی انچاس سیر کدو کے بھائی پھوٹے نصیب بھدے زمین پر لڑکا غریب راجا کے سارے پیدل سوار آئے اٹھانے گئے تھک ہار

مزید پڑھیے

بارش میں

بولے مینڈک بارش میں ٹرک ٹرک بارش میں جھولا ڈالا ماموں نے باجے ڈھولک بارش میں بھونرے آئے گن گن گن پھول کے گاہک بارش میں کیا کہتے ہو بھیگا جائے بے شک بے شک بارش میں سارے گاما پا دھانی پورا سپتک بارش میں

مزید پڑھیے

شام

گھر لوٹا سورج بیچارہ دھیرے دھیرے پھیل گیا ہر سو اندھیارا دھیرے دھیرے ماند ہوئی رنگین شفق کی ساری شوخی دھواں ہوا وہ منظر پیارا دھیرے دھیرے سونگھ لیا کل وادی کو اک گہری چپ نے دور کہیں گائے بنجارا دھیرے دھیرے مندر میں ناقوس بجاتا جھینو جھینو مسجد میں گونجے نقارا دھیرے ...

مزید پڑھیے

آلو اکم آلو

آلو اکم آلو کھجلائے جائے تالو آلو ہے من بھاتا یہ سب سے جوڑے ناتا آلو ہے گن والا اوپر سے چاٹ مسالہ آلو کا چٹخارا دن میں دکھلائے تارا آلو ایسا تگڑا رگڑے میں ڈالے جھگڑا

مزید پڑھیے

پپی چیے

بگلا بگلا کوڑی چیے کوڑی اجلی اجلی چیے جھو جھو چیے لوری چیے نیندی بی بی نیندی چیے منہ میں ہر دم چسنی چیے بس مستی ہی مستی چیے کھٹی چیے میٹھی چیے دو گالوں کی پپی چیے میوے سی ٹھڈی کے نیچے کاجل کی اک ٹمکی چیے ہنستا جائے بڑھتا چیے آگے رب کی مرضی چیے

مزید پڑھیے

کتنی سندر تتلی ہے

کیسی پیاری کیا ہی نیاری کتنی سندر تتلی ہے پہنے زیور پھول برابر پھول سے بڑھ کر تتلی ہے پنکھ رنگیلے نیلے پیلے بڑی اجاگر تتلی ہے دیدے لک لک کرتے ٹک ٹک لعل جواہر تتلی ہے

مزید پڑھیے

ہیا ہیا

ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا محنت سے کیا شرمانا ہے ساتھی رے طوفانوں سے ٹکرانا ہے ساتھی رے شام ہوئی اب گھر جانا ہے ساتھی رے ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا ان بانہوں کو ہم پتوار بنائیں گے ساگر کی لہروں پر گاتے جائیں گے کل پھر آئیں گے ہاں کل پھر آئیں گے ہیا ہیا چالے نیا ہیا ہیا تیز کرو رفتار ...

مزید پڑھیے

دل تو برساتا ہے ہر روز ہی غم کے ساون

دل تو برساتا ہے ہر روز ہی غم کے ساون پھر بھی بجھتے نہیں یادوں کے سلگتے ایندھن زندگی خوابوں کی چلمن میں یوں اٹھلاتی ہے جیسے سکھیوں میں گھری ہو کوئی شرمیلی دلہن اب تو ہر روز ہی اک آنچ نئی اٹھتی ہے یہ مرا جسم نہ بن جائے دہکتا مدفن اس سے پہلے کہ صبا آنکھ مچولی کھیلے بند کر دو در ...

مزید پڑھیے

سسکتے پھولوں کا کوئی بھی درد مند نہیں

سسکتے پھولوں کا کوئی بھی درد مند نہیں مہک سے پیار ہے معصومیت پسند نہیں چلو تو ہم بھی سمندر کوئی تلاش کریں سنا ہے ریت کی دیوار کچھ بلند نہیں لہکتی شاخ لہو میں نہ کیوں نہا اٹھے صبا کے پاس سجاوٹ کی وہ کمند نہیں جو سن سکو تو مجھے دھڑکنوں کی لے پہ سنو میں ایک ساز ہوں آواز کا سمند ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4844 سے 6203