قومی زبان

ابھرا جو چاند اونگھتی پرچھائیاں ملیں

ابھرا جو چاند اونگھتی پرچھائیاں ملیں ہر روشنی کی گود میں تنہائیاں ملیں شہر وفا میں ہم جو چلے آئے دفعتاً ہر ہر قدم پہ درد کی شہنائیاں ملیں غنچے ہنسے تو حسن کا کوسوں پتہ نہ تھا روٹھی ہوئی کچھ ایسی بھی رعنائیاں ملیں ذہن خلش سے دیکھا جو ایوان خواب کو خواہش کو پوجتی ہوئی ...

مزید پڑھیے

وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا اب اس کا حال بتائیں کیا

وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا اب اس کا حال بتائیں کیا کوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں پھر سچا شعر سنائیں کیا اک ہجر جو ہم کو لاحق ہے تا دیر اسے دہرائیں کیا وہ زہر جو دل میں اتار لیا پھر اس کے ناز اٹھائیں کیا پھر آنکھیں لہو سے خالی ہیں یہ شمعیں بجھانے والی ہیں ہم خود بھی کسی کے سوالی ہیں اس ...

مزید پڑھیے

ہم بھی بدل گئے تری طرز ادا کے ساتھ ساتھ

ہم بھی بدل گئے تری طرز ادا کے ساتھ ساتھ رنگ حنا کے ساتھ ساتھ شوخئ پا کے ساتھ ساتھ نکہت زلف لے اڑی مثل خیال چل پڑی چلتا ہے کون دیکھیے آج حنا کے ساتھ ساتھ اتنی جفا طرازیاں اتنی ستم شعاریاں تم بھی چلے ہو کچھ قدم اہل وفا کے ساتھ ساتھ وحشت درد ہجر نے ہم کو جگا جگا دیا نیند کبھی جو آ ...

مزید پڑھیے

اتنے دن کے بعد تو آیا ہے آج (ردیف .. ن)

اتنے دن کے بعد تو آیا ہے آج سوچتا ہوں کس طرح تجھ سے ملوں میرے اندر جاگ اٹھی اک چاندنی میں زمیں سے آسماں تک انگ ہوں اور اجلا ہو گیا قربت کا چاند اور گہرا ہو گیا تیرا فسوں اے سراپا رنگ نکہت تو بتا کس دھنک سے تیرا پیراہن بنوں سارے گل بوٹے تر و تازہ ہوئے دور تک پہنچی ہے میری موج ...

مزید پڑھیے

سو رنگ ہے کس رنگ سے تصویر بناؤں

سو رنگ ہے کس رنگ سے تصویر بناؤں میرے تو کئی روپ ہیں کس روپ میں آؤں کیوں آ کے ہر اک شخص مرے زخم کریدے کیوں میں بھی ہر اک شخص کو حال اپنا سناؤں کیوں لوگ مصر ہیں کہ سنیں میری کہانی یہ حق مجھے حاصل ہے سناؤں کہ چھپاؤں اس بزم میں اپنا تو شناسا نہیں کوئی کیا کرب ہے تنہائی کا میں کس کو ...

مزید پڑھیے

دیکھا جنگل

چم چم چیتے کافی پیتے ہاتھی ڈولے انگلش بولے شیر براجے نوبت باجے مور نہ مانے چھتری تانے نکلے ہرنے جلوہ کرنے آئے بھالو اوڑھے شالو

مزید پڑھیے

عید مبارک ہو

رب نے رکھا مان عید مبارک ہو سب اس کا احسان عید مبارک ہو دیکھو نکلا چاند گلی میں شور ہوا جاری ہے اعلان عید مبارک ہو روزے ہوں مقبول دعا کی ساعت ہے لو جی کھاؤ پان عید مبارک ہو مہکے میٹھے رنگ ہوا میں شامل ہیں اڑتی ہے مسکان عید مبارک ہو اپنوں سے یوں کوئی روٹھا کرتا ہے طارقؔ میری ...

مزید پڑھیے

نیند آتی نہیں

اے ہوا گنگنا کوئی لوری سنا نیند آتی نہیں کس نے دیکھی پری اڑنے والی دری خواب کس نے بنا کون راجا ہوا رنگ کس نے چھوا روپ کس نے چنا کیسے اتری دھنک پھول سے پھول تک کس نے ریشم دھنا اے ہوا گنگنا کوئی لوری سنا نیند آتی نہیں

مزید پڑھیے

طوطے میاں

طوطے میاں اچھے تو ہو مرچیں ہری کھاتے تو ہو اسکول کو جاتے تو ہو نظمیں نئی گاتے تو ہو گا گا کے اتراتے تو ہو آ کر کبھی ہم سے ملو آنگن میں تم آتے تو ہو طوطے میاں اچھے تو ہو

مزید پڑھیے

من لہرایا

بادل اوپر بادل آیا چھاجوں برسا ایسے چھایا رت لہرائی من لہرایا ہم نے اپنی بدلی کایا کھیلے کودے رنگ جمایا بھیگے بھاگے خوب نہایا بھٹے والا بھٹے لایا دیکھ کے جس کو جی للچایا آگ میں بھونا نمک لگایا لیموں ڈالا مزے سے کھایا

مزید پڑھیے
صفحہ 4845 سے 6203