قومی زبان

تو پہلے میرا ہی حال تباہ لکھ لیجے

تو پہلے میرا ہی حال تباہ لکھ لیجے پھر اپنے آپ کو عالم پناہ لکھ لیجے کتاب صحرا میں ذکر آئے جب سمندر کا مری حیات کسی کی نگاہ لکھ لیجے دیوں کے قتل پہ سورج کی ہر کرن چپ ہے اس احتیاط کو جشن سیاہ لکھ لیجے لبوں پہ امن کے نغمے دلوں میں جنگ کی آگ شکست عزم بنام سپاہ لکھ لیجے وہ میرے قتل ...

مزید پڑھیے

خود اپنے جرم کا مجرم کو اعتراف نہ تھا

خود اپنے جرم کا مجرم کو اعتراف نہ تھا مگر یہ جذبہ بنام جنوں معاف نہ تھا پگھل تو سکتا ہے لوہا نگاہ عزم تو ہو یہ پہلے قید کی دیوار میں شگاف نہ تھا حسد کی گرد تھیں بغض اور نفرت کی مرے وجود پہ ایسا کوئی غلاف نہ تھا الجھ رہے ہیں بہت لوگ میری شہرت سے کسی کو یوں تو کوئی مجھ سے اختلاف نہ ...

مزید پڑھیے

سحر

خاندان گورونانک کا دلارا تو ہے رشک خورشید کرے ایسا ستارا تو ہے حسن کردار میں ایسا ہے جمال تسخیر جو بھی دیکھے وہ کہے صرف ہمارا تو ہے شاعری ترے تخیل کی رہے گی محتاج محفل علم و ادب تجھ سے رہے گی روشن ترے اشعار گہر بار ادب کی زینت ناز کرتی ہے ترے نام پہ لیلائے سخن ترے افکار سے نکھرا ہے ...

مزید پڑھیے

راشٹریہ گان

سیپ کے ہونٹ پر ایک موتی جڑا اک سنہری ہتھیلی پہ ہیرا پڑا ہند ساگر کی بانہوں میں بکھرا ہوا یہ ہمارا وطن سورگ کا گیت ہے رکت ہندی کا نس نس میں دوڑے یہاں رنگ چوکھا بھرے خسروی کارواں چھیڑ کر اپنی بھولی ہوئی داستاں ختم کر دیں سبھی وقت کی دوریاں پانی پھٹتا نہیں خون بٹتا نہیں سنتے آئے ...

مزید پڑھیے

خون کا رنگ

کیوں چلی کیسے چلی الٹی زمانے کی ہوا کیا لہو ایک نہیں ایک بھائی نے کسی بھائی کا گھر لوٹ لیا قتل ممتا کو کیا نور نظر لوٹ لیا چھین لی کانپتے ہونٹوں سے جوانی کی دعا کیا لہو ایک نہیں آدمیت کو نمائش میں سجا رکھا ہے دھرم کو جیسے کتابوں میں چھپا رکھا ہے جیسے احساس محبت ہے قیامت کی بلا کیا ...

مزید پڑھیے

گل بدن گلعذار آ جاؤ

گل بدن گلعذار آ جاؤ جا رہی ہے بہار آ جاؤ ہے اگر مجھ سے پیار آ جاؤ ہے فضا ساز گار آ جاؤ دیدہ و دل ہیں فرش راہ مرے ہمہ تن انتظار آ جاؤ چھوٹ جائے کہیں نہ دامن صبر نہ کرو بیقرار آ جاؤ آ کے چاہو تو پھر چلے جانا بخدا ایک بار آ جاؤ جیسے پہلے ملا تھا میں تم سے تم بھی دیوانہ وار آ ...

مزید پڑھیے

نہ سمجھے کوئی اس سے دشمنی ہے

نہ سمجھے کوئی اس سے دشمنی ہے مری اک کم سخن سے دوستی ہے سبھی کے کام آئے ابن آدم یہی دراصل حسن زندگی ہے جسے پڑھنا ہو اس میں پڑھ لے سب کچھ کھلی میری کتاب زندگی ہے مرے کس کام کا ایسا سمندر لب ساحل بھی جس کے تشنگی ہے ہو روداد زمانہ کی جو مظہر وہی دراصل روح شاعری ہے مرے دل پر ہے جس کی ...

مزید پڑھیے

سکون قلب کسی کو نہیں میسر آج

سکون قلب کسی کو نہیں میسر آج شکست خواب ہے ہر شخص کا مقدر آج ہے وضع حال مری کیوں یہ بد سے بد تر آج امیر شہر کے بدلے ہوئے ہیں تیور آج ہر ایک شخص ہے اپنے حصار میں محصور ہے سب کے درپئے آزار وہ ستم گر آج کیا ہے گردش دوراں نے در بدر سب کو جو سر میں پہلے تھا وہ پاؤں میں ہے چکر آج سمجھ رہا ...

مزید پڑھیے

احساس کا وسیلۂ اظہار ہے غزل

احساس کا وسیلۂ اظہار ہے غزل آئینہ دار ندرت افکار ہے غزل اردو ادب کو جس پہ ہمیشہ رہے گا ناز اظہار فکر و فن کا وہ معیار ہے غزل گلدستۂ ادب کا گل سر سبد ہے یہ ہیں جس میں گلعذار وہ گلزار ہے غزل آتی ہے جس وسیلے سے دل سے زبان پر خوابیدہ حسرتوں کا وہ اظہار ہے غزل اردو زبان دل ہے غزل اس ...

مزید پڑھیے

پرواز میں جو ساتھ نہ دے آسمان پر

پرواز میں جو ساتھ نہ دے آسمان پر بہتر ہے خاک ڈالیے ایسی اڑان پر اب قرب و بعد میں نہ رہا کوئی فاصلہ دنیا سمٹ کے آ گئی میرے مکان پر میرا حریف درپئے آزار ہے مرے مجھ کو ہدف بناتا ہے وہم و گمان پر شہ زور سے کبھی نہیں کرتا مقابلہ چلتا ہے اس کا زور فقط بے زبان پر میزان عدل کو نہیں لاتا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4630 سے 6203