قومی زبان

شکریہ بیچ سفر آپ نے تنہا چھوڑا

شکریہ بیچ سفر آپ نے تنہا چھوڑا اس طرح آپ نے مجھ سے مرا رشتہ جوڑا شدت طیش سے کانپ اٹھی ہیں ساری شاخیں جب بھی گلچیں نے کسی شاخ سے گل کو توڑا اپنے اندر سے وہ اک دم نہ نکالے گا مجھے مجھ کو آنکھوں سے وہ ٹپکائے گا تھوڑا تھوڑا ہم نے تہذیب سے میخانے کا بدلا ہے نظام ہم نے مے پھینکی نہ ...

مزید پڑھیے

ایک بجا ہے رات کا اب تو سونے دو

ایک بجا ہے رات کا اب تو سونے دو موبائل بھی گرم ہے ٹھنڈا ہونے دو آج تو پیاسے صبر کے گھر میں یکجا ہیں دریاؤں کو آج اکیلا رونے دو سوچ لو دل کو باہر چھوڑ کے آئے تو ہم دو میں سے رہ جائیں گے پونے دو آندھی نے جو بھر دی ہے ان آنکھوں میں جانے کس کی گرد ہے آنکھیں دھونے دو اس صوفہ پر لیٹ کے ...

مزید پڑھیے

مجھ میں سے مرے جبہ و دستار نفی کر

مجھ میں سے مرے جبہ و دستار نفی کر رہ جاؤں اگر باقی تو تشریح مری کر سب علم و ہنر بھول کے بچپن میں چلا جاؤں اے صاحب سحر ایسی کوئی جادوگری کر دیواروں سے بٹتے ہیں خرد مندوں کے خطے تو دشت جنوں میں نہ یہ دیوار کھڑی کر اک قافلہ پیاسوں کا گزرنا ہے یہاں سے اے دشت بلا اپنے سراپا کو نری ...

مزید پڑھیے

سو تک گنتی بیس پہاڑے کام آئے

سو تک گنتی بیس پہاڑے کام آئے ساری دولت میں یہ سکے کام آئے اتنے چہرے جیب میں رکھے پھرتے تھے وقت پڑے پر کتنے چہرے کام آئے تیری عیاشی تھی میری مجبوری تو نے کپڑے پھینکے میرے کام آئے جن کو چھت پر ڈال دیا تھا گرمی میں سردی میں وہ دھوپ کے ٹکڑے کام آئے آنکھوں نے ہی اس کو پالا پوسا ...

مزید پڑھیے

کس نے کی بات ابھی کون شناسا نکلا

کس نے کی بات ابھی کون شناسا نکلا یاد آیا تو مرا اپنا ہی چہرہ نکلا گرمیٔ زیست نہیں آج مقدر میں مرے آج سورج بھی جو نکلا تو ادھورا نکلا لوٹ جانے میں لگیں گے مجھے برسوں شاید یہ سمندر تو مری سوچ سے گہرا نکلا جسم تو لے گیا وہ رات میں چوری کر کے صبح بستر سے مرے جسم کا خاکہ نکلا زحمت ...

مزید پڑھیے

اور اب عقل کا بار نہیں گر سہ سکتے ہو

اور اب عقل کا بار نہیں گر سہ سکتے ہو دل کے اس پاگل خانے میں رہ سکتے ہو میرے دل میں رہنا راس نہیں آیا تو بے شک آنکھ سے آنسو بن کر بہہ سکتے ہو تم سر تا پا آگ ہو میں ہوں ٹوٹل پانی صاف ہے میرے ساتھ نہیں تم رہ سکتے ہو پتھر وتھر ظالم والم بے حس ویحس مجھ کو جو بھی کہنا چاہو کہہ سکتے ...

مزید پڑھیے

یاد تیری جو کبھی آتی ہے بہلانے کو

یاد تیری جو کبھی آتی ہے بہلانے کو اور دیوانہ بنا جاتی ہے دیوانے کو ہم بتائیں گے تمہیں شانہ و گیسو کے رموز ختم کر لو حرم و دیر کے افسانے کو اس کو محفل میں جو دیکھا تپش غم کا شریک لے لیا شمع نے آغوش میں پروانے کو بادہ کش واعظ کج فہم سے کیا بحث کریں اس نے دیکھا ہے بہت دور سے میخانے ...

مزید پڑھیے

خیال انجام آرزو تھا کہ ایک جھونکا تھا تیز لو کا

خیال انجام آرزو تھا کہ ایک جھونکا تھا تیز لو کا جھلس گیا وہ حسین پودا جو ناز پروردہ تھا نمو کا ہزاروں اس میکدے میں آ کر چلے گئے تشنگی بجھا کر مگر مرا ناز تشنہ کامی طواف کرتا رہا سبو کا حکایت چشم ناز تجھ سے حدیث راز و نیاز تجھ سے یہ سوز تجھ سے یہ ساز تجھ سے کہ تو محرک ہے آرزو ...

مزید پڑھیے

شاعر ہوئے تو کیا ہوئے احسانؔ ہی رہے

شاعر ہوئے تو کیا ہوئے احسانؔ ہی رہے مرزاؔ و میرؔ بن نہ سکے خان ہی رہے امکاں کے دائرے کو جو وسعت نہ دے سکے اپنے حدود ذات کا عرفان ہی رہے جب دل ہو مضطرب تو کہاں تک خودی کی لاج اے ناز حسن آج تری آن ہی رہے آہٹ کسی کے پاؤں کی آئی نہ صبح تک ہم دل کی دھڑکنوں کے نگہبان ہی رہے پہنچا نہ دست ...

مزید پڑھیے

سمجھ سکتے نہیں جو تیرے ماتھے کی شکن ساقی

سمجھ سکتے نہیں جو تیرے ماتھے کی شکن ساقی وہ کیا جانیں کہ ہے بادہ کشی بھی ایک فن ساقی نکال ان کو سبو و جام میں جو فرق کرتے ہیں تمیز بیش و کم ہے عقل کا دیوانہ پن ساقی تکلف بر طرف ہم شوق کی مستی سے ڈرتے ہیں یہی ہے راہبر ساقی یہی ہے راہزن ساقی نظر آتی ہے ساری کائنات مے کدہ روشن یہ کس ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4401 سے 6203