قومی زبان

بیتے ہوئے کل کا انتظار

بادلوں کی طرح کیوں چھا گیا ہے دل پر غم وہ کون تھا جو آیا اور چلا گیا اپنی یاد کی طرح قدم کے حسیں نشاں چھوڑ کر گیا جنہیں ہواؤں نے مٹا دیا اور غبار سا اڑا دیا پتھروں کی طرح راستے خموش ہیں راستوں سے کیا کہیں فاصلے ہیں درمیاں جو وقت کی طرح چلا گیا وہ لوٹ کر نہ آئے گا شام کیوں اداس ...

مزید پڑھیے

تاج محل

دھوپ کتنی خوب صورت ہے یہاں حسیں چہروں پر دھوپ تاج محل پر دھوپ حسن خود چل کر یہاں حسن کو دیکھنے آتا ہے میں چلتے پھرتے حسن میں ایسا کھویا ہوں کہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا تاج کو دیکھوں یا حسن گریزاں کو

مزید پڑھیے

حسرت

خالی گلاس کے مقدر میں ہونٹوں کا لمس ہاتھوں کی نرمی کہاں شبنم روتی ہے اسے فنا کا غم ہے لمس کی قیمت کا احساس نہیں ہے اس کو پھولوں کی آغوش میں موت بھی حسین ہو جاتی ہے زندگی کی طرح خوش قسمت ہیں وہ لفافے جن پر ثبت ہوتی ہے مہر حسین لبوں کی مجھے بھی کوئی چھولے مجھے بھی کوئی پی لے میں پھر ...

مزید پڑھیے

جو بحر احتیاط میں پالی نہیں گئی

جو بحر احتیاط میں پالی نہیں گئی اس زندگی کی ناؤ سنبھالی نہیں گئی ساحل سے دیکھتے رہے سب ڈوبتے ہوئے لیکن بھنور سے ناؤ نکالی نہیں گئی ان کے ہر اک اشارے پہ سر کو جھکا دیا مجھ سے بڑوں کی بات بھی ٹالی نہیں گئی پرکھوں سے اپنا طور ہے دستار باندھنا پگڑی کسی کی ہم سے اچھالی نہیں ...

مزید پڑھیے

جو سمندر ہمیں گھنگھور گھٹا دیتا ہے

جو سمندر ہمیں گھنگھور گھٹا دیتا ہے وہی قطروں کو بھی دریا سے ملا دیتا ہے جدت آموز زمانہ ہمیں کیا دیتا ہے راہ کی دھول سمجھتا ہے اڑا دیتا ہے مفلسی کتنی تڑپ اٹھتی ہے بیتابی سے آ کے سائل جو کبھی در پہ صدا دیتا ہے ضبط کا پیڑ گھنا دل میں لگائے رکھنا یہ گھنا پیڑ سدا ٹھنڈی ہوا دیتا ...

مزید پڑھیے

اس کو بھولے بنا کوئی چارہ نہیں وہ ہمارا نہیں

اس کو بھولے بنا کوئی چارہ نہیں وہ ہمارا نہیں عشق اک بار ہے یہ دوبارہ نہیں وہ ہمارا نہیں کوئی پھولوں سے خوشبو کو آ کے چنے کوئی گجرے بنے یہ محبت ہے اس میں خسارہ نہیں وہ ہمارا نہیں نیند آنکھوں ہی آنکھوں میں کٹتی گئی پو بھی پھٹتی گئی یاد کرتے رہے پر پکارا نہیں وہ ہمارا نہیں کوئی ...

مزید پڑھیے

خوابوں کو جاگیر بنانا بھول گئے

خوابوں کو جاگیر بنانا بھول گئے اس پہ ستم تعبیر بنانا بھول گئے پیار کے زہر کو چکھ لینے کے بعد کھلا ہم اس کو اکسیر بنانا بھول گئے چھوڑ گیا وہ جس پل ہم کو تب جانا چاہت کو زنجیر بنانا بھول گئے ایک دعا کی صورت تم کو چاہا تھا اور اس میں تاثیر بنانا بھول گئے تم کو پلکوں بیچ چھپانا ...

مزید پڑھیے

عشق پاگل کر گیا تو کیا کرو گے سوچ لو

عشق پاگل کر گیا تو کیا کرو گے سوچ لو سانحہ ایسا ہوا تو کیا کرو گے سوچ لو ساتھ اس کے ہر قدم چلنے کی عادت کس لیے چھوڑ کر وہ چل دیا تو کیا کرو گے سوچ لو شور باہر ہے ابھی اس واسطے خاموش ہو شور اندر سے اٹھا تو کیا کرو گے سوچ لو کر رہے ہو گھر نیا تعمیر اڑتی ریت پر یہ اچانک گر گیا تو کیا ...

مزید پڑھیے

ساتھ کشتی کے اچانک بادباں بھی جل اٹھا

ساتھ کشتی کے اچانک بادباں بھی جل اٹھا پانیوں میں ڈوبتا سایہ مکاں بھی جل اٹھا جس پرندے نے کیا تعمیر دے کر خون دل بجلیوں کی زد میں اس کا آشیاں بھی جل اٹھا میرا چہرہ ماہتابی دیکھ کر سورج جلا اور حد ہے چاند جیسا رازداں بھی جل اٹھا

مزید پڑھیے

بولا ہیں رنگ کتنے زمانے کے اور بھی

بولا ہیں رنگ کتنے زمانے کے اور بھی اس نے کہا ہیں بھید بتانے کے اور بھی بولا تمہارے دل میں محبت نے گھر کیا میں نے کہا ہیں روگ لگانے کے اور بھی میں نے کہا وفا کی کبھی داستاں سنی بولا ہیں قصے سننے سنانے کے اور بھی اظہار سے بلند ہے میں نے بتایا عشق بولا مزے ہیں اس کو جتانے کے اور ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4387 سے 6203