تاج محل

دھوپ کتنی خوب صورت ہے یہاں
حسیں چہروں پر دھوپ
تاج محل پر دھوپ
حسن خود چل کر یہاں
حسن کو دیکھنے آتا ہے
میں چلتے پھرتے حسن میں
ایسا کھویا ہوں
کہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا
تاج کو دیکھوں یا حسن گریزاں کو