آنکھوں کو کچھ خواب دکھا کر مانیں گے
آنکھوں کو کچھ خواب دکھا کر مانیں گے آپ ہمارے ہوش اڑا کر مانیں گے لگتا ہے یہ پانی بیچنے والے لوگ ہر بستی میں آگ لگا کر مانیں گے تجھ کو چھونے کی چاہت میں دیوانے شاید اپنے ہاتھ جلا کر مانیں گے طے تو یہ تھا پچھلی باتیں بھولنی ہیں آپ مگر سب یاد دلا کر مانیں گے گھر کا جھگڑا گر باہر ...