قومی زبان

صبحیں کرنیں تھا میں، پھر بھی شامیں پھر بھی رات

صبحیں کرنیں تھا میں، پھر بھی شامیں پھر بھی رات اک پردہ، پھر فردا ہے اور پھر آگے کی بات سوچیں تارے نوچیں اور جا پہنچیں کتنی دور دل ہے گہرا اک جا ٹھہرا کھوجے اپنی ذات اک چادر لفظوں کی بن کر چھپ چھپ بیٹھوں اوٹ پر آنکھیں اپنی ہانکیں اور کھلتی جائے بات گھاتیں اس کی ساری باتیں ...

مزید پڑھیے

محبت میں نگاہ شرمگیں جینے نہیں دیتی

محبت میں نگاہ شرمگیں جینے نہیں دیتی فلک بدنام ہے لیکن زمیں جینے نہیں دیتی حیات و موت کی یہ کشمکش بھی اک تماشا ہے کہ ہاں مرنے نہیں دیتی نہیں جینے نہیں دیتی وہ کہتے ہیں مرے نقش قدم کی کیا خطا اس میں جو تجھ کو تیری آوارہ جبیں جینے نہیں دیتی رہوں گلشن میں یا صحرا میں دیوانہ ہی کہتی ...

مزید پڑھیے

جان بہار زندگی آنکھیں ذرا ملائے جا

جان بہار زندگی آنکھیں ذرا ملائے جا گلشن‌ قلب پر مرے برق نظر گرائے جا اپنا مجھے بنائے جا دل میں مرے سمائے جا بند حجاب توڑ دے نقش دوئی مٹائے جا مطرب خوشنوا نہ جا زخم جگر کرید کر چھیڑا ہے جس پہ ساز دل نغمہ وہی سنائے جا موسم گل کا واسطہ ابر بہار کی قسم جب تک گروں نہ جھوم کر ساقی ...

مزید پڑھیے

لاڈلی

ستر جوڑے سلوائے میری ماں نے میرے لیے سارے اپنی ناپ کے

مزید پڑھیے

ووٹ آف تھینکس

شکریہ سب باغبانوں کا جنہوں نے اپنی محبت اور لگن سے میرے دل کی زمین کو اس قابل بنایا کہ اب وہاں صرف بے حس کی جھاڑیاں اگتی ہیں

مزید پڑھیے

بازی

وہ جیتا میں ہاری میں روئی وہ ہارا میں جیتی میں روئی

مزید پڑھیے

التجا

ہم وہ نہیں جو تم سمجھتے ہو ہم وہ ہیں جو تم نہیں سمجھتے ہم لاش کے منہ پہ اپنی نظم کی مٹی ڈالتے ہیں اور چین سے سو جاتے ہیں صبح اٹھ کر کام کی تلاش میں نکلتے ہیں ہمیں ایسے مت دیکھو جیسے سوکھی گھاس بادل کو دیکھتی ہے ہمیں ایسے دیکھو جیسے مرنے والا گور کن کو دیکھتا ہے

مزید پڑھیے

روشنی کے خدا

یہ جو دیواریں میں نے گرا دی ہیں جو ہاتھ زخمی کیے ہیں تم سوچتے ہو کہ سب روشنی دیکھنے کے لیے تھا روشنی کے خدا میں نے چاہا تھا سورج مجھے دیکھ لے

مزید پڑھیے

ویدر پِرِڈکشن

بھلی لڑکی تجھے معلوم بھی ہے اگر ہم دس برس پہلے بتاؤ پتہ ہے میں تمہارے گھر میں ہوتی اور اس ٹیبل پہ کوئی اور ہوتی

مزید پڑھیے

کاؤنٹر اٹیک

میں نے صرف ایک بات کی اس کی ایک سو باتوں کے جواب میں اس لیے میرے بدن میں ایک سو تیر ہیں دل میں ایک چھید ہے

مزید پڑھیے
صفحہ 2190 سے 6203