قومی زبان

جنوں یہ آفریدہ ہے ہمارا

جنوں یہ آفریدہ ہے ہمارا سکوں ہم سے رمیدہ ہے ہمارا فلک اب بھی سخی جیسا ہے قائم مگر دامن دریدہ ہے ہمارا سخن خود ہی الگ ہے ایک مسلک سخن میں ہی عقیدہ ہے ہمارا اسی کو پھر سے اب مضبوط کر لیں تعلق جو کشیدہ ہے ہمارا شب غم تجھ سے ہے اتنی شکایت ستارہ آب دیدہ ہے ہمارا رواں ہے بحر کی صورت ...

مزید پڑھیے

اندھیرا چھٹ رہا ہے روشنی ہونے لگی ہے

اندھیرا چھٹ رہا ہے روشنی ہونے لگی ہے اٹھو دستک نمود صبح کی ہونے لگی ہے ضرورت جیسی بھی ہو لازمی ہونے لگی ہے بہت مصروف میری زندگی ہونے لگی ہے مرے غم میں اضافہ رفتہ رفتہ ہو رہا ہے کہیں تو منتقل میری خوشی ہونے لگی ہے مرے اپنے پرائے کی طرح ہونے لگے ہیں مری وابستگی غیروں سے ہی ہونے ...

مزید پڑھیے

جا بہ جا شور مچاتی ہے مری وحشت ہی

جا بہ جا شور مچاتی ہے مری وحشت ہی پا بہ جولاں مجھے رکھتی ہے مری وحشت ہی بادیہ سبز رہے یا کہ ہوائے سرسر اس خرابے میں تو رہتی ہے مری وحشت ہی ہر نفس خامہ تو ہے سعیٔ رقم میں مصروف سر کو آشفتہ نہ رکھتی ہے مری وحشت ہی گھر پہ رہتے ہوئے بھی گھر میں کہاں رہتا ہوں کوئی آتا ہے تو ملتی ہے مری ...

مزید پڑھیے

یہ دعا کاش پر اثر ہو جائے

یہ دعا کاش پر اثر ہو جائے میرا ہر خواب معتبر ہو جائے پیاسی پیاسی سی زندگی کی زمیں تیری یادوں سے تر بہ تر ہو جائے ذکر تیرا ہو فکر تیری ہو عمر کچھ اس طرح بسر ہو جائے بدلیں تاریکیاں اجالوں سے قرب حاصل ترا اگر ہو جائے ابر رحمت ہے پیاسا پیاسا دل اس طرف بھی تو اک نظر ہو جائے دل کو ...

مزید پڑھیے

آئینہ جسم سے ہے ملاقات کے لیے

آئینہ جسم سے ہے ملاقات کے لیے بیتاب سی ہے روح تری ذات کے لیے ملنا تھا رب سے کر کے بدن کو مثال خاک اس کو سنوارے جاتے تھے کس بات کے لیے پرسان حال حشر میں کوئی نہیں ہے آج بے چین سب ہیں تیری عنایات کے لیے گر کچھ نہیں تو اشک ندامت ہی ہوتے ساتھ نذرانہ کچھ تو ہوتا تری ذات کے لیے نیلمؔ ...

مزید پڑھیے

سپن کتنا سلونا چاہتی تھی

سپن کتنا سلونا چاہتی تھی تری محبوب ہونا چاہتی تھی یہ مہلت ہی نہیں دی زندگی نے میں تیرے ساتھ رونا چاہتی تھی تری سانسوں کی خوشبو سے بھرے ہوں میں ایسے پھول بونا چاہتی تھی تری آغوش میں آ کر یہ جانا کہ میں صدیوں سے سونا چاہتی تھی یہ میرے آنسوؤں کی انتشاری ترے غم کا بچھونا چاہتی ...

مزید پڑھیے

پھر ترا انتظار دیکھیں گے

پھر ترا انتظار دیکھیں گے دل کو پھر بے قرار دیکھیں گے پھول کھلنے سے پہلے آ جاؤ آج مل کر بہار دیکھیں گے کیسے چپکے سے لوٹ آتا ہے موسموں پر خمار دیکھیں گے تجھ کو رکھ کر نگاہ میں اپنی آج اپنا سنگار دیکھیں گے روٹھ جائیں گے مان جائیں گے ناز کر کے ہزار دیکھیں گے چاہتوں کے کوچ پہن ...

مزید پڑھیے

نین تو بار بار بھر جائیں

نین تو بار بار بھر جائیں کیسے نغمے بہار کے گائیں تیرا احساس کھو گیا ہم سے اب تجھے ڈھونڈنے کہاں جائیں ہاتھ اپنے لہولہان ہوئے رنجشیں اور کتنی سہلائیں ریشمی تار سے بندھی تھیں مگر ٹوٹتی ہی نہیں ہیں آشائیں آپ کے خوں کا رنگ دیکھ لیا اب ادا کاریاں نہ دکھلائیں ہم محبت کے ہو لئے ...

مزید پڑھیے

بہت سوچا کئے کیا زندگی ہے

بہت سوچا کئے کیا زندگی ہے فقط اک دھند میں آوارگی ہے طبیعت میں جو یہ شائستگی ہے تمہارے نام سے وابستگی ہے کریدا بعد برسوں کے تو دیکھا مرے زخموں میں اب بھی تازگی ہے کسی کے ساتھ ہوں ایسے ازل سے سمندر ساتھ جیسے تشنگی ہے مرے خوابوں میں اپنا گھر بنا لو نگر میں اب کہاں پاکیزگی ...

مزید پڑھیے

ہر گھڑی کچھ ٹوٹنے کا واہمہ رہ جائے گا

ہر گھڑی کچھ ٹوٹنے کا واہمہ رہ جائے گا قربتوں کے درمیاں جب فاصلہ رہ جائے گا باغ صحرا میں بدل جائے گا گل کمھلائیں گے پھول سا کھلتا ہوا چہرہ ترا رہ جائے گا رونق گیتی سے اب دل کا لگانا ہے عبث ایک دن سب کچھ یہیں پر ہی دھرا رہ جائے گا یاد قریہ میں کسی شب خود ہی آ کر دیکھ لے خواب کا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 2168 سے 6203