قومی زبان

سن مری داستان حیرت میں

سن مری داستان حیرت میں ہے زمین آسمان حیرت میں اک تحیر ہے چار سو میرے روک دی ہے اڑان حیرت میں آگ ہے پھیلتی ہی جاتی ہے ہیں مکین اور مکان حیرت میں عین منزل پہ لا کے چھوڑ دیا اب تلک ہوں میں جان حیرت میں یعنی محفوظ ہوں خدا شاہد تیر ششدر کمان حیرت میں اب وفا کی کھپت نہیں کوئی بند کر ...

مزید پڑھیے

چھوٹا موٹا عشق کروں گا

چھوٹا موٹا عشق کروں گا لیکن پکا عشق کروں گا سیدھی سادی لڑکی ہے وہ سیدھا سادہ عشق کروں گا تجھ سے جھوٹ نہیں بولوں گا بالکل سچا عشق کروں گا پہلا پہلا وصل ہے اس سے پہلا پہلا عشق کروں گا اس کی قسمیں کھاؤں گا میں یعنی جھوٹا عشق کروں گا ایک فقیر سے میں نے پوچھا بابا کیا میں عشق کروں ...

مزید پڑھیے

شور سارا مرا سمو لے گی

شور سارا مرا سمو لے گی خامشی ایک روز بولے گی اک اداسی بھی جاں کی دشمن ہے بال وحشت بھی اپنے کھولے گی وصل کی یاد کے سہارے ہی ہجر میرا اکیلے رو لے گی تیرے دل نے مجھے پکارا ہے کیا تو اس سے بھی جھوٹ بولے گی میری قسمت میں نیند ہے ہی نہیں تیرا کیا ہے تو دن میں سو لے گی میں دوبارہ تجھے ...

مزید پڑھیے

ہوا کتنا مشکل وفادار ہونا

ہوا کتنا مشکل وفادار ہونا کہ پڑتا ہے اس میں بھی بس خوار ہونا اچنبھے سے خالی نہیں بات یہ بھی دیا جس نے غم اس کا غم خوار ہونا عجب دور میں سانس ہم لے رہے ہیں کہ تکلیف دیتا ہے بیدار ہونا قیامت سے کم تو نہیں میرے دل کا خدا کی قسم تجھ سے بیزار ہونا نبھانے کا یارا نہیں ہے تو سن لو کسی ...

مزید پڑھیے

زندگی بھر جو کمائی مرے کام آئی ہے

زندگی بھر جو کمائی مرے کام آئی ہے روح تک اتری ہوئی زخم کی گہرائی ہے لوگ جاگیروں کے مالک ہیں بہت دولت ہے اپنی تقدیر میں بے وجہ سی دانائی ہے کھینچ دی سونے کی دیوار نہ سوچا یہ کبھی کچی بستی میں جو رہتا ہے مرا بھائی ہے

مزید پڑھیے

کردار ہے اور اپنی کہانی سے جڑا ہے

کردار ہے اور اپنی کہانی سے جڑا ہے انسان تو بس عالم فانی سے جڑا ہے میں کیسے کہوں پیاس سے مرتے نہیں پنچھی یہ سانس کا رشتہ بھی تو پانی سے جڑا ہے دل اب بھی تری آرزو کرتا ہے مسلسل دل اب بھی مرا یاد کے پانی سے جڑا ہے ہر شخص ہی دنیا سے چلا جائے گا اک دن ہر شخص ہی جب نقل مکانی سے جڑا ...

مزید پڑھیے

آنے کی پڑی ہے کبھی جانے کی پڑی ہے

آنے کی پڑی ہے کبھی جانے کی پڑی ہے اس دل کو فقط ملنے ملانے کی پڑی ہے بادل بھی لگاتار ہیں چھائے ہوئے اس پر اور چاند کو صورت بھی دکھانے کی پڑی ہے لاشیں بھی پڑی ہیں یہاں چیخیں بھی بہت ہیں اس وقت بھی لوگوں کو خزانے کی پڑی ہے اک بار اسے میں نے فقط جان کہا تھا اب اس سے مجھے جان چھڑانے کی ...

مزید پڑھیے

عورت کی حیثیت

میں عورت ہوں تخلیق جہاں کا اک سبب بھی ہوں میں بالکل بے طلب ہوں اور زمانے کی طلب بھی ہوں میں دیوی پیار کی ہوں حسن ہی میرا وسیلہ ہے خلوص و سادگی زیور وفا میرا قبیلہ ہے ہنر جینے کا بخشا علم کا پرچم بھی لہرایا پلے ہیں گود میں میری جنہوں نے مرتبہ پایا وفاداری محبت ہی فقط میرا حوالہ ...

مزید پڑھیے

گھٹیا لہجے میں بازاری بات کریں

گھٹیا لہجے میں بازاری بات کریں شاعر بھی اب کب معیاری بات کریں آتے جاتے لوگ مسلسل تکتے ہیں رستے میں ہم کیسے ساری بات کریں دفتر کے کاموں کو دفتر تک رکھیں گھر میں بیٹھ کے کیوں سرکاری بات کریں شب بھر وہ اور اس کی ایک سہیلی بھی دونوں مجھ سے باری باری بات کریں چاند کے جیسا روشن ...

مزید پڑھیے
صفحہ 204 سے 6203