قومی زبان

منظر ہے ابھی دور ذرا حد نظر سے

منظر ہے ابھی دور ذرا حد نظر سے سوغات سفر اور ہے اسباب سفر سے تم میرے تعاقب کا تصور بھی نہ کرنا پوچھو مری منزل مرے ٹوٹے ہوئے پر سے میں شر کی شرارت سے تو ہشیار ہوں لیکن اللہ بچائے تو بچوں خیر کے شر سے بارش نے مری ٹوٹی ہوئی چھت نہیں دیکھی آنگن میں لگی آگ تو بادل نہیں برسے پتھر نہ ...

مزید پڑھیے

رسیلے خواب سارے کھو چکی ہوں

رسیلے خواب سارے کھو چکی ہوں بہت روکھی حقیقت ہو چکی ہوں جگائے کوئی سورج صبح نو کا پرانی رات صدیوں سو چکی ہوں غموں کو ہنس کے سہنا آ گیا ہے میں اپنی ہر خوشی کو رو چکی ہوں میں اپنے دل کی بنجر سر زمیں میں خوشی کے بیج کتنے بو چکی ہوں بہت میلی تھی چادر زندگی کی اسے اشکوں سے اپنے دھو ...

مزید پڑھیے

دل کو دنیا سے اٹھائیں گے چلے جائیں گے

دل کو دنیا سے اٹھائیں گے چلے جائیں گے خاک ہستی کی اڑائیں گے چلے جائیں گے یہ پرندے جو منڈیروں پہ کھلی دھوپ میں ہیں بال و پر اپنے سکھائیں گے چلے جائیں گے اک نظر دیکھ جب آئینہ بنایا ہے ہمیں ہم ترے ہوش اڑائیں گے چلے جائیں گے جو کسی کو بھی سمجھ میں نہیں آئیں گے وہی زندگی کیا ہے ...

مزید پڑھیے

زندگی تیری عنایت بھی غضب ہوتی ہے

زندگی تیری عنایت بھی غضب ہوتی ہے عشق ہو جائے تو حالت ہی عجب ہوتی ہے بس محبت بھی ہے داغ کف موسیٰ کی طرح معجزے کیا نہیں ہوتے ہیں یہ جب ہوتی ہے اے مرے دل مجھے یہ آس دلائے رکھنا اک نظر لطف کی اب ہوتی ہے اب ہوتی ہے یہ غنیمت ہے کہ ہے نغمۂ سوز ہستی زندگی یوں بھی کہاں رقص طرب ہوتی ہے روح ...

مزید پڑھیے

کچھ بھی تو یہاں حسب مراتب نہیں لگتا

کچھ بھی تو یہاں حسب مراتب نہیں لگتا اور شکوۂ حالات مناسب نہیں لگتا کیوں اس سے کہیں کچھ کہ جو سن کے بھی رہے چپ ایسا تو مخاطب بھی مخاطب نہیں لگتا آتا بھی نہیں سامنے کرتا بھی نہیں بات محبوب کہاں وہ تو مصاحب نہیں لگتا ابلیس چرا لایا ہے کیا لوح و قلم بھی وہ مالک تقدیر یہ کاتب نہیں ...

مزید پڑھیے

زخم شاداب دیکھتے ہیں مجھے

زخم شاداب دیکھتے ہیں مجھے درد بیتاب دیکھتے ہیں مجھے خواب دیکھے تھے ٹوٹ کر میں نے ٹوٹ کر خواب دیکھتے ہیں مجھے داغ دل ضو فشاں ہوئے یوں کہ شمس و مہتاب دیکھتے ہیں مجھے کھل گیا ہو نہ دوستی کا بھرم ڈر کے احباب دیکھتے ہیں مجھے اک تناؤ سا اپنے آپ سے ہے کھنچ کے اعصاب دیکھتے ہیں ...

مزید پڑھیے

عجیب منظر بالائے بام ہوتا ہے

عجیب منظر بالائے بام ہوتا ہے جب آشکار وہ ماہ تمام ہوتا ہے ہراس شب، اثر ضعف، خوف راہزناں مسافروں پہ گراں وقت شام ہوتا ہے بس اک نگاہ پہ ہے دل کا فیصلہ موقوف بس اک نگاہ میں قصہ تمام ہوتا ہے جب اپنے گھر پہ بلاتا ہوں میں کبھی ان کو انہیں ضرور کوئی خاص کام ہوتا ہے جواب دے نہیں سکتی ...

مزید پڑھیے

دین سے دور، نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوں

دین سے دور، نہ مذہب سے الگ بیٹھا ہوں تیری دہلیز پہ ہوں، سب سے الگ بیٹھا ہوں ڈھنگ کی بات کہے کوئی، تو بولوں میں بھی مطلبی ہوں، کسی مطلب سے الگ بیٹھا ہوں بزم احباب میں حاصل نہ ہوا چین مجھے مطمئن دل ہے بہت، جب سے الگ بیٹھا ہوں غیر سے دور، مگر اس کی نگاہوں کے قریں محفل یار میں اس ...

مزید پڑھیے

میرے لب پر اک تو اس کو سوگواری چاہئے

میرے لب پر اک تو اس کو سوگواری چاہئے اور اس پر یہ کہ فوٹو مسکراتی چاہئے کب کہاں پر کس طرح کی بات کرنی چاہئے زہر کی اب اس زباں پر پاسبانی چاہئے اڑ نہ پائی ایک لڑکی آسماں میں جو کبھی ضد ہے اس کی سوٹ اس کو آسمانی چاہئے کہتے ہیں ہم جی رہے ہیں ایک دوجے کے لیے واقعی اس جھوٹ پر تو داد ...

مزید پڑھیے

کچھ تو میں ہی پاگل تھا اور کچھ تھا اس کا پاگل پن

کچھ تو میں ہی پاگل تھا اور کچھ تھا اس کا پاگل پن سوچو میں نے جھیلا ہوگا کتنا کتنا پاگل پن شب بھر جگنا چپ چپ رہنا یہ کیسی ہے ریت نئی عشق محبت ٹھیک ہے لیکن ایسا کیسا پاگل پن آج الگ ہیں ہم دونوں تو سوچی سمجھی سازش ہے کچھ تو اس کی مرضی ہے اور کچھ ہے میرا پاگل پن ہم دونوں میں کچھ تو ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1948 سے 6203