ایک بات
مجھے ہر اک بات کی خبر ہے جو ہو چکی ہے جو ہو رہی ہے جو ہونے والی ہے آج لیکن میں صرف اس بات کے بھنور میں اتر رہا ہوں جو ہونے والی ہے جس کو سرگوشیوں کا اک بے کراں سمندر اگلنے والا ہے کارواں جس کا اب حکایت کی سر زمینوں پہ چلنے والا ہے جس کو ہر داستاں گلے سے لگانے والی ہے جس کی ہاں میں ہر ...