قومی زبان

جسے چین میرا عزیز ہو مجھے عمر کی وہ دعا نہ دے

جسے چین میرا عزیز ہو مجھے عمر کی وہ دعا نہ دے ہے قضا کی اب مجھے آرزو مرے رب مجھے تو شفا نہ دے مرے دل میں یارو جو زخم ہیں بڑے جاں گداز ہیں جاں گسل نہ بچیں گے اب تو یہ جسم و جاں کوئی اس کو میرا پتا نہ دے مجھے سنگ تیرا عزیز ہے مری سانس تیرے قریب ہے مجھے اپنے ساتھ ہی لے کے چل مجھے راستہ ...

مزید پڑھیے

کتنے بوسیدہ ہیں حالات مسلمانوں کے

کتنے بوسیدہ ہیں حالات مسلمانوں کے دل دکھاتے ہیں یہاں فیصلے ایوانوں کے اوڑھنا اور بچھونا ہوا دولت ان کا باعث شرم یہاں کام ہیں سلطانوں کے یہ بھی محبوب کی یادوں میں مگن ہوں شاید شیخ جی آپ کیوں دشمن ہوئے دیوانوں کے صاحب فکر مددگار مجاہد درویش اب تو لگتا ہے یہ کردار ہیں افسانوں ...

مزید پڑھیے

ظلمتیں چھٹنے کو آغاز سحر کافی ہے

ظلمتیں چھٹنے کو آغاز سحر کافی ہے سر جھکانے کے لئے ایک ہی در کافی ہے کوئی تلوار اٹھاؤ نہ ہی نیزہ پکڑو قتل کرنے کو صنم تیر نظر کافی ہے میرے روکے نہ رکے گا تو بھلا کیوں روکوں اب بچھڑنے کو ترا عزم سفر کافی ہے ہوں مبارک یہ محلات یہ دولت تجھ کو یار ہم خانہ بدوشوں کو سفر کافی ہے جس کی ...

مزید پڑھیے

ظلمتیں چھٹنے کو آغاز سحر کافی ہے

ظلمتیں چھٹنے کو آغاز سحر کافی ہے سر جھکانے کے لئے ایک ہی در کافی ہے کوئی تلوار اٹھاؤ نہ ہی نیزہ پکڑو قتل کرنے کو صنم تیر نظر کافی ہے میرے روکے نہ رکے گا تو بھلا کیوں روکوں اب بچھڑنے کو ترا عزم سفر کافی ہے ہوں مبارک یہ محلات یہ دولت تجھ کو یار ہم خانہ‌ بدوشوں کو سفر کافی ہے جس ...

مزید پڑھیے

دل میں جنون عشق جگانے کا وقت ہے

دل میں جنون عشق جگانے کا وقت ہے اب عین شین قاف ملانے کا وقت ہے اہل سخن کی شان بڑھانے کا وقت ہے اب دیپ چاہتوں کے جلانے کا وقت ہے اب اس کے بعد کھیل نہ کھیلے کوئی یہاں میدان میں حسین کے آنے کا وقت ہے تعبیر کی سحر نے صدا دی ہے پھر انہیں بستر پہ سوئے خواب جگانے کا وقت ہے تم پوچھتے ہو ...

مزید پڑھیے

جو کہہ رہے ہیں یہ انداز مجرمانہ ہے

جو کہہ رہے ہیں یہ انداز مجرمانہ ہے لہو میں ان کے تلاطم نیا اٹھانا ہے نہیں ہے شکوہ رقیبوں سے اس تباہی کا یہ اپنے ہاتھ سے کرنی کا شاخسانہ ہے میں اس کے آگے بھلا کیسے جیت سکتا ہوں وہ جس کا شوق ہے یارو مجھے ہرانا ہے دیار غیر کے انجان دشت کے راہی کسے خبر ہے کہاں کس کا آب و دانہ ہے صدا ...

مزید پڑھیے

دلیل صبح زریں ہے تو عظمت کا نشاں ہو جا

دلیل صبح زریں ہے تو عظمت کا نشاں ہو جا ترا منشور ایسا ہو کہ تو سیمیں گماں ہو جا کف سہرۂ ہستی سے خمار صوفیا لے کر انا الحق بھی پکارے جا چراغ لا مکاں ہو جا دکھا دے جوہری عنصر کہ ہو دشمن خمیدہ سر خودی کا راز داں ہو کر چمن کا پاسباں ہو جا نصیحت گر خرد آمیز اساس ملک مستحکم بہار انجمن ...

مزید پڑھیے

راہبر انکشاف کرتا ہے

راہبر انکشاف کرتا ہے عشق ہستی کو صاف کرتا ہے عشق سے جس کی آشنائی ہو حسن اس کا طواف کرتا ہے جو سکھاتا تھا آئنی قدریں اب وہی انحراف کرتا ہے شان اس کی بلند ہوتی ہے جو کسی کو معاف کرتا ہے وصل کے خواب دیکھنے والا ہجر کو ہی لحاف کرتا ہے گرد سوچوں پہ جو پڑی اس کو صرف آئینہ صاف کرتا ...

مزید پڑھیے

جموں کشمیر بھارت

مرے اندر نہاں تم ہو مرے دل ہو کہ جاں تم ہو کہ میرے رازداں تم ہو مگر اندھیر مت کرنا کبھی تم دیر مت کرنا مری قسمت تمہیں تو ہو مری الفت تمہیں تو ہو مری چاہت تمہیں تو ہو مری عزت تمہیں تو ہو مری طاقت تمہیں تو ہو مری ہمت تمہیں تو ہو مجھے تم زیر مت کرنا کبھی تم دیر مت کرنا محبت کے گلستاں ...

مزید پڑھیے

بے یقینی

برسات کی تیز بارش سے کچھ مکانوں کو گرتے دیکھ کر فکر لاحق ہو گئی اپنے گھر کی آئے دن زلزلوں کے جھٹکوں سے جگہ جگہ دراڑیں پڑ چکی ہیں چھت بھی ٹپکے جا رہی ہے ستون بھلا کب تک سہارا دے سکتے ہیں ان گھروں کو جو گھر بنیاد سے ہی ہل گئے ہوں

مزید پڑھیے
صفحہ 1535 سے 6203