بے یقینی
برسات کی تیز بارش سے
کچھ مکانوں کو گرتے دیکھ کر
فکر لاحق ہو گئی
اپنے گھر کی
آئے دن
زلزلوں کے جھٹکوں سے
جگہ جگہ
دراڑیں پڑ چکی ہیں
چھت بھی ٹپکے جا رہی ہے
ستون
بھلا
کب تک
سہارا دے سکتے ہیں
ان گھروں کو
جو گھر
بنیاد سے ہی ہل گئے ہوں