قومی زبان

ترا وحشی کچھ آگے ہے جنون فتنہ ساماں سے

ترا وحشی کچھ آگے ہے جنون فتنہ ساماں سے کہیں دست و گریباں ہو نہ آبادی بیاباں سے الٰہی جذبۂ دل کا اثر اتنا نہ ہو ان پر پریشاں وہ نہ ہو جائیں مرے حال پریشاں سے قیامت ہے وہ آئے اور آتے ہی ہوئے واپس یہ آثار سحر پیدا ہوئے شام غریباں سے نظر والے سمجھ جائیں نہ عرش و فرش کی نسبت ترا دامن ...

مزید پڑھیے

حسن مطلق ہے کیا کسے معلوم

حسن مطلق ہے کیا کسے معلوم ابتدا انتہا کسے معلوم میری بیتابیوں کی کھا کے قسم برق نے کیا کیا کسے معلوم دن دہاڑے شباب کے ہاتھوں ہائے میں لٹ گیا کسے معلوم میری کچھ گرم و سرد آہوں سے آسماں کیا ہوا کسے معلوم حسن کا ہر خیال روشن ہے عشق کا مدعا کسے معلوم سحرؔ کے ہم نوا فرشتے ہیں ہے ...

مزید پڑھیے

اس نے پتھر میں خود کو ڈھالا تھا

اس نے پتھر میں خود کو ڈھالا تھا تب کہیں مجھ کو ہنس کے ٹالا تھا ہم نے خواہش کی پرورش کی تھی سانپ اک آستیں میں پالا تھا سوچنے والے سوچتے ہی رہے ہو گیا وہ جو ہونے والا تھا زہر دیتا نہ وہ تو دیتا کون ہم نوالا تھا ہم پیالہ تھا زندہ رہنے کی تب ملی تھی چھوٹ اس نے جب خود کو مار ڈالا ...

مزید پڑھیے

تجربہ رہنما نہیں ہوتا

تجربہ رہنما نہیں ہوتا جو ہوا بارہا نہیں ہوتا وقت وعدوں کا سخت دشمن ہے آدمی بے وفا نہیں ہوتا ڈوبنے والے کس طرف جائیں آب پر نقش پا نہیں ہوتا اس نے پہلے ہی جان لینا تھا آدمی دیوتا نہیں ہوتا اس کی پرسش بھی ایک دن ہوگی حق جو خود کا ادا نہیں ہوتا کھائے جاتا ہے بس یہی احساس کاش جو ...

مزید پڑھیے

قتل کرنا ہو تو کب زہر دیا جاتا ہے

قتل کرنا ہو تو کب زہر دیا جاتا ہے ان دنوں بس نظر انداز کیا جاتا ہے زندگی زہر سہی جرعۂ مانوس تو ہے موت کا جام شفا کس سے پیا جاتا ہے میں تو لمحات کا بکھرا ہوا شیرازہ ہوں سوزن عمر سے کیوں مجھ کو سیا جاتا ہے تم کو اندازہ نہیں اس کی توانائی کا حد سے بڑھ کر جسے مجبور کیا جاتا ہے باز ...

مزید پڑھیے

دھوپ قسمت ہے تو پھر دھوپ کا خوگر ہونا

دھوپ قسمت ہے تو پھر دھوپ کا خوگر ہونا کیا ضروری ہے سدا سایہ کا سر پر ہونا کیوں نہ ہم لمحۂ موجود میں ہنس کر جی لیں جب کہ ممکن نہیں حالات کا بہتر ہونا صرف قصوں کی کتابوں میں پڑھا کرتے تھے ہم نے دیکھا نہ تھا انسان کا پتھر ہونا صرف صورت نہیں سیرت بھی بگڑ جاتی ہے اک عجب روگ ہے ہارا ...

مزید پڑھیے

چلن رہا نہیں جینے کا اب زمانے میں

چلن رہا نہیں جینے کا اب زمانے میں لگے ہوئے ہیں سبھی زندگی بنانے میں کوئی کسی کو نہیں مارتا سر مقتل یہ کام ہوتا ہے دفتر میں کارخانے میں ہمارے دور میں انسانیت کا حال ہے یہ پڑی ہو لاش کوئی جیسے سرد خانے میں مزاج دہر کا کرنا نہ اہل شر پہ قیاس کہ ایسے لوگ تو ہوتے ہیں ہر زمانے ...

مزید پڑھیے

رنگ اڑ کر رونق تصویر آدھی رہ گئی

رنگ اڑ کر رونق تصویر آدھی رہ گئی غم غلط کرنے کی یہ تدبیر آدھی رہ گئی دیکھنے والوں کی آنکھوں سے نہاں اک رخ رہا پوری کھنچ کر بھی مری تصویر آدھی رہ گئی مجھ سے میعاد اسیری کیا کرو گے پوچھ کر دیدہ ور ہو جانچ لو زنجیر آدھی رہ گئی ہوش تھا وحشت میں تو صحرا نوردی کا مجھے بے خودی میں گردش ...

مزید پڑھیے

وہ جو فردوس نظر ہے آئینہ خانہ ابھی

وہ جو فردوس نظر ہے آئینہ خانہ ابھی جلوہ گر جو وہ نہ ہوں ہو جائے ویرانہ ابھی شمع کی لو میں سما کر خود سراپا نور ہو دور رس اتنی نہیں پرواز پروانہ ابھی تیرا دیوانہ ہے اس کی رفعتوں کا ذکر کیا گرد کو جس کی نہ پہنچا کوئی فرزانہ ابھی ملتفت ہو کر نہ بخشیں اس طرح لبریز جام میری ہستی کا ...

مزید پڑھیے

میری قسمت سے قفس کا یا تو در کھلتا نہیں

میری قسمت سے قفس کا یا تو در کھلتا نہیں در جو کھلتا ہے تو بند بال و پر کھلتا نہیں آہ کرتا ہوں تو آتی ہے پلٹ کر یہ صدا عاشقوں کے واسطے باب اثر کھلتا نہیں ایک ہم ہیں رات بھر کروٹ بدلتے ہی کٹی ایک وہ ہیں دن چڑھے تک جن کا در کھلتا نہیں رفتہ رفتہ ہی نقاب اٹھے گی روئے حسن سے وہ تو وہ ہے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1072 سے 6203