سلسلۂ مکالمات خود کلامی
کب سے اس آتش نفس کا یہ دبستان قدیم چل رہا تھا ناگہاں نکلا نتیجہ امتحان علم اسما کا تبھی سے رہ گئی ہو کر مقفل یہ عمارت اور چھٹی پر معلم اپنے حجرے میں مقیم آدم خاکی کی پیدائش سے پہلے جن کا کہنا تھا زمیں پر خون بہائے گا یہ ناحق اور مچائے گا فساد اب وہی پیشین گو امیدوار اس کے گن گاتے ...