قانون نہیں کوئی فطرت کے سوا

قانون نہیں کوئی فطرت کے سوا
دنیا نہیں کچھ نمود طاقت کے سوا
قوت حاصل کر اور مولیٰ بن جا
معبود نہیں ہے کوئی قوت کے سوا