پر ہول شکم عریض سینے والو

پر ہول شکم عریض سینے والو
خوں قوم تہی دست کا پینے والو
تم اہل خرد سے کیوں نہ رکھوگے عناد
خیرات پر احمقوں کی جینے والو