شاعری

گل داؤدی

الماری میں پڑے برتنوں کے ساتھ ایک عطیہ دان جو صدقے کے سکوں سے بھرا پڑا ہے آج اس میں چند سکے اور ڈال دئے جائیں گے تاکہ بلائیں دور رہیں لیکن بلاؤں کو دور رکھنا اتنا آسان کیسے ہے معلوم نہیں کیا اندر کی بلاؤں سے چھٹکارا پانے کی کوئی ایسی آسان تدبیر بھی موجود ہے شاید گوگل کرنا پڑے مگر ...

مزید پڑھیے

رد تشکیل

خدائی میرے باطن میں اترتی سرد شاموں کو کسی تعبیر کے مرقد پہ اک دن چھوڑ آئے گی مرے اشعار کی تکرار سے عاجز میرے الفاظ کے ٹکڑوں سے اپنی آہنی دیوار اور شجرے سجائے گی خدائی مجھ سے مجھ کو چھین کر اپنا بنانے کی تمنا میں مرے ہاتھوں سے میری انگلیاں کاٹے گی محنت سے اور اس پر فکر کا کلمہ ...

مزید پڑھیے

کھوج

میں اپنا نام اور پیدائش کھوج رہی ہوں ایک ایسی خوردبین سے جس میں پچیسویں صدی کی آنکھیں لگی ہوئی ہیں وہ آنکھیں جن کی پتلی سفید اور سکلیرا سیاہ ہے وہ آنکھیں جو دور تک دیکھ سکتی ہیں اور آٹھواں رنگ پہچان سکتی ہیں جنہیں بائسویں صدی نے دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا مگر یہ المیہ جس کی ...

مزید پڑھیے

بنجر خیالی کے دن

روح بے چین ہے چشم پر آب سے بارشوں کی توقع بھی بیکار ہے لفظ گر ساعتیں شاعری کے ترنم سے سرشار تو ہیں مگر نظم کے سات سر میری کہنہ سماعت سے ٹکرا کے واپس کہیں جا چکے ہیں مری ذات خاموشیوں کے سفر پر روانہ ہے اور میں پرانے گھروں کے جھروکوں سے تعبیر کے سلسلے جوڑتی پھر رہی ہوں سبھی کوششیں ...

مزید پڑھیے

لڑکپن کی حسیں دل کش ڈگر کا

لڑکپن کی حسیں دل کش ڈگر کا ہمارا پیار تھا پہلی نظر کا سبب وہ شام کا وہ ہی سحر کا بھروسہ کیا کریں ایسی نظر کا سوا میرے دکھے ہیں عیب سب کے بڑا دھوکا رہا میری نظر کا تری بس خوشبوئیں رکھ دیں ہوا پر پتہ لکھا نہیں تیرے نگر کا

مزید پڑھیے

معاف کیجیے گستاخیاں ہماری ہیں

معاف کیجیے گستاخیاں ہماری ہیں لبوں پہ آپ کے یہ تتلیاں ہماری ہیں یہ چیت کا ہے مہینہ تمہاری یاد بھرا کہ ان دنوں بڑی سرگرمیاں ہماری ہیں تمہارے ہونٹوں سے کچھ رابطے ہیں گہرے سے تمہاری آنکھوں میں دلچسپیاں ہماری ہیں ہر ایک لفظ ہے پھیکا ہے بے‌ سواد سا ہے بہت لذیذ یہ خاموشیاں ہماری ...

مزید پڑھیے

ایک نڈھال نظم

تالیوں کی گونج زائل ہو چکی حال خالی ہو چکا داد کے بکسے الٹ کر چل دئے لوگ میری چیختی نظموں کی بولی دے چکے میں جمع تفریق کی مد میں بنا ترتیب سانسوں کی گھٹن سے چور ہوں کاش دھرتی آسماں کی وسعتوں کو جانتی خواب میں پنہاں حقیقت کو حقیقت مانتی ہاں مگر ان داستانوں کا سکندر کون ہے کون ...

مزید پڑھیے

نا معلوم کا ضرر

میں نہیں جانتی کہ مجھے کیا ہوا ہے مجھے ایسا کچھ بھی میرے بارے بتانے سے منع کیا گیا ہے شاید مگر میں تکلیف میں ہوں ایک انجانی تکلیف نا چاہے جانے کی تکلیف میں کسی کی زندگی کا محور و مرکز نہیں کیوں شاید یہ کیوں اور اس سے پہلے کا جملہ فقط میرا وہم ہو یہی سوچ کر خود کو تسلی دینا بھی کس ...

مزید پڑھیے

صادقین

تم ٹھٹھرتی گزرتی ہوئی شام کی مد بھری روشنی سے چرائے ہوئے چار پل کی کتھا سن سکو تو سنو صادقین اک گلی میں کھڑا تھا نسق و تعلیق کی الجھنوں میں گھری زندگی اک گلی جس کے چاروں طرف حسرتوں کا خط نسخ فیثا غورث کے مسئلوں میں الجھا ہوا لا سعی پڑھ رہا تھا صادقینی فراست ریاضت کی منزل پہ فائز ...

مزید پڑھیے

خدا زمین پر کب آئے گا

کائنات جس کی باگیں کسی حادثے کے ہاتھ میں دے کر خدا وند کریم عبادتیں بٹور رہا ہے کیا اسے صرف یہی غرض ہے کہ وہ پہچانا جائے یا اس کے ہونے کی کچھ اور بھی حقیقت ہے اس ملک میں جہاں بظاہر آزادی ہے غلامی کے طوق پہنے ہوئے ایڑیاں رگڑتی دل مسوستی جاں بہ لب زندگی عمر کا طویل سفر طے کرنے کہاں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 654 سے 5858