نا خلف مزاج کی مصدقہ تسلیمات
میرے بدن کی چار دیواری کے لئے کھنکتی ہوئی مٹی کم تھی اس لئے خدا نے آنکھوں میں کانچ بھر دیا اور جہنم کے لپکتے ہوئے شعلوں کی جلن لہو میں رکھ دی میرے ہاتھوں میں لق و دق صحراؤں کی رتیلی وحشت چبائے ہوئے عکس کی لکیریں بناتی رہتی ہے اور ذہن کے رستے ہوئے پتیلے میں دن بھر برداشت کا لاوا ...