شاعری

تمام دنیا کا لخت جگر بنا ہوا تھا

تمام دنیا کا لخت جگر بنا ہوا تھا وہ آدمی جو مرا درد سر بنا ہوا تھا اسے تلاش رہی ہیں مری اداس آنکھیں جو خواب رات کے پچھلے پہر بنا ہوا تھا پہنچ کے کوچۂ جاناں میں آ گیا باہر مرے وجود کے اندر جو ڈر بنا ہوا تھا کمال عشق نے میرے کیا ہے زیر اسے کسی کا حسن جو کل تک زبر بنا ہوا تھا اترتی ...

مزید پڑھیے

آندھی

گزرے ہیں بیس برس اک دن اک زور کی آندھی آئی تھی جس سے پیڑوں سے جدا ہو کر لاکھوں ہی پتے ٹوٹ گرے شاہراہوں پر پگڈنڈیوں پر کھیتوں میں اور فٹ پاتھوں پر کچھ بہہ گئے گندے نالوں میں بھنگی کی جھاڑو کے صدقے لیکن جو بچ گئے ان کو ہوا ہر وقت اڑائے پھرتی ہے پچھم کو کبھی پورب کو کبھی وہ بکھرے پڑے ...

مزید پڑھیے

جرم

تنگ و تاریک سی کوٹھری میں موٹی موٹی سلاخوں کے پیچھے غلیظ سے فرش پر پڑا ہے وہ ایک قیدی پریشاں بال ہیں اور زرد چہرہ ہو جیسے ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ پڑی ہیں بیڑیاں پاؤں میں اس کے ہے جرم اس کا اپنا فقط اس قدر کہ رہ رہ کے وہ سوچتا ہے یہی وہ زنداں میں کس جرم پر بند ہے سوچے وہ کیوں نہ آخر اس کی ...

مزید پڑھیے

اصلی روپ

میں دیکھ رہا ہوں پتے کے ہاتھوں پر جال لکیروں کا میں دیکھ رہا ہوں پتے کی آنکھوں میں شبنم کے آنسو میں دیکھ رہا ہوں پتے کی رگ رگ میں تڑپتا سبز لہو میں دیکھ رہا ہوں پتے کے چہرے پہ ندامت کے قطرے معلوم نہیں لیکن مجھ کو ان روپوں میں سے کون سا ہے پتے کا اپنا اصلی روپ

مزید پڑھیے

اے ہم سفرو کیوں نہ یہیں شہر بسا لیں

اے ہم سفرو کیوں نہ یہیں شہر بسا لیں اپنے ہی اصول اپنی ہی اقدار بنا لیں وہ لوگ جنہوں نے مرے ہونٹوں کو سیا ہے سوزن سے مری سوچ کا کانٹا بھی نکالیں اس بزم سے اٹھے گا نہ شعلہ کوئی ہرگز یارو چلو قندیل سے قندیل جلا لیں ہر شہر میں ہیں فصل جنوں آنے کے چرچے شوریدہ سرو آؤ گریبان سلا ...

مزید پڑھیے

مزدور عورتیں

وہ جا رہی ہیں سروں پہ پتھر اٹھائے مزدور عورتیں کچھ یہ کھردرے ہاتھ میلے پاؤں جمی ہیں ہونٹوں پہ پپڑیاں سی اور پسینے میں ہیں شرابور سلگتی دوپہر میں وہ مل کر ایک دیوار چن رہی ہیں حصار سنگیں بنے گا کوئی یہ دیکھ کر حال ان کا مجھ کو خیال رہ رہ کے آ رہا ہے کہاں ہیں وہ مرمریں سی باہیں وہ ...

مزید پڑھیے

تلاش

میرے گاؤں میں میرے گھر کے قریب جھیل ہے ایک خوبصورت سی اس کا شفاف نیلگوں پانی کتنا خاموش اور ساکن ہے بیٹھ کر میں کبھی کنارے پر اس کے پانی میں پھینک کر پتھر اس میں ہلچل مچاتا رہتا ہوں اور اس وقت اس کی وہ ہلچل دل کو کتنا سکون دیتی ہے لیکن افسوس تھوڑی دیر کے بعد ختم ہو جاتا ہے وہ مد و ...

مزید پڑھیے

پت جھڑ

پت جھڑ آیا پت جھڑ آیا پیڑوں سے پتے ٹوٹیں گے اور بکھریں گے اک اک کر کے شاہراہوں پر پگڈنڈیوں پر ظالم راہی بے حس راہی پتوں کو پاؤں کے نیچے روندیں گے اور پتے پاؤں کے نیچے چیخیں گے چلائیں گے پیہم پستے جائیں گے

مزید پڑھیے

ملا رہا ہوں ترا حسن کائنات کے ساتھ

ملا رہا ہوں ترا حسن کائنات کے ساتھ فیزکس کھول کے بیٹھا ہوں دینیات کے ساتھ یہ پوسٹر تو بھلا ہے مگر پڑھے لکھو ذرا سا دل بھی تو رکھو قلم دوات کے ساتھ یہ عشق ایک دیا ہر طرف دکھاتا ہے میں جی رہا ہوں تواتر سے معجزات کے ساتھ بہت قدیم نہیں کل کا واقعہ ہے یہ میں اس زمین پہ اترا تھا تیری ...

مزید پڑھیے

مرے وجود کو موجودگی دکھاتی تھی

مرے وجود کو موجودگی دکھاتی تھی دیے کی لو مجھے دیوار کا بتاتی تھی میں جب زمین سے زہرہ پہ جایا کرتا تھا تو کائنات کی زنجیر کھینچی جاتی تھی وہ کیا کرن تھی جو آتی تھی میرے سینے میں تمہاری دھوپ جب اس جلد تک نہ آتی تھی میں اس کو خواب میں کچھ ایسے دیکھا کرتا تھا تمام رات وہ سوتے میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4326 سے 5858