پت جھڑ

پت جھڑ آیا پت جھڑ آیا
پیڑوں سے پتے ٹوٹیں گے
اور بکھریں گے اک اک کر کے
شاہراہوں پر پگڈنڈیوں پر
ظالم راہی بے حس راہی
پتوں کو پاؤں کے نیچے
روندیں گے
اور پتے پاؤں کے نیچے
چیخیں گے چلائیں گے
پیہم پستے جائیں گے