شاعری

رائیگاں عشق کا انجام کہاں ہوتا ہے

رائیگاں عشق کا انجام کہاں ہوتا ہے اب مرا غم ترے چہرے سے عیاں ہوتا ہے آج منہ موڑ کے جانے لگیں یادیں اس کی آج تاراج مرا کوچۂ جاں ہوتا ہے گردش وقت غلط نکلا ترا اندازہ ٹھوکریں کھا کے مرا عزم جواں ہوتا ہے ٹیس جب دل میں ابھرتی ہے تری یادوں کی تب کہیں اپنے بھی ہونے کا گماں ہوتا ہے اے ...

مزید پڑھیے

کالی ہوا چلی گئی رنگ زیاں اچھال کے

کالی ہوا چلی گئی رنگ زیاں اچھال کے میرے دیار میں گلو رکھنا قدم سنبھال کے باد سحر خموش تھی جاگتی تھیں سماعتیں میرے لبوں پہ رقص میں حرف تھے عرض حال کے چشم دریچے شوق کے بند کیے گئے سبھی اور ہٹا دیے گئے پردے در خیال کے موج شمیم اس لیے چوم رہی ہے گرد راہ وہ بھی مسافروں میں ہے قافلۂ ...

مزید پڑھیے

یہ کیسا دور یہ کیسی صدی ہے

یہ کیسا دور یہ کیسی صدی ہے جدھر دیکھو ہجوم بے دلی ہے بس اتنی سی ہماری زندگی ہے سویرا آ گیا رات آ رہی ہے وہی شب ہے وہی بارہ دری ہے چلا آ تو کہ بس تیری کمی ہے چراغوں نے نہ جانے کہہ دیا کیا ہوا دہلیز پر ٹھہری ہوئی ہے سحر دم قتل ہو جائے گا سورج تبھی یہ رات بھی سہمی ہوئی ہے چلو اس پیڑ ...

مزید پڑھیے

ہر فصیل راہ کو زیر و زبر کرتے ہوئے

ہر فصیل راہ کو زیر و زبر کرتے ہوئے میں یہاں پہنچا ہوں قرنوں کا سفر کرتے ہوئے تشنگی اب تک نہ سیرابی کی منزل پا سکی زندگی گزری طواف بام و در کرتے ہوئے بول اے باد خزاں کیوں آ گیا اتنا جلال کچھ نہ سوچا باغ کو زیر و زبر کرتے ہوئے جسم سارا بن گیا خونیں قبا کا آئنہ خار زار زندگی کو رہ ...

مزید پڑھیے

منہ دیکھا کیے ہم آئنے کا

منہ دیکھا کیے ہم آئنے کا حاصل ہے یہی تو رت جگے کا آئیں جو پہاڑ بھی تو کیا غم راہی ہوں ہوا کے راستے کا دل ہے مرا خانقاہ میری میں میر ہوں اپنے سلسلے کا کیا اب ہے ہنر وری میں رکھا یہ دور ہے دھن کا اور گلے کا بیٹھے ہیں سراب ہر قدم پر ممکن نہیں بچنا قافلے کا ہیں ساری جہات دسترس ...

مزید پڑھیے

لہو بولتا ہے 5

میں اپنے خوں کو جواب دیتا ہوں نچلا دھڑ میرے ساتھ رہنے دو میرے حصہ ہے میرا میں ہے کہ اپنے حیواں کی پہلی منزل سے چلنے والا کہ اپنے انساں کی سیڑھیوں تک پہنچنے والا مرا ہی جوہر تھا شہد کا قطرہ قطرہ حیواں تھا اپنے انساں کی سیڑھیوں سے بھی اور اونچا وہ منصب نسل جو فرشتوں سے بالاتر ہے جو ...

مزید پڑھیے

بوعلی اندر غبار ناقہ گم

میں اگر شاعر تھا مولا تو مری عہدہ برائی کیا تھی آخر شاعری میں متکفل تھا تو یہ کیسی نا مناسب احتمالی کیا کروں میں بند کر دوں اپنا باب لفظ و معنی اور کہف کے غار میں جھانکوں جہاں بیٹھے ہوئے اصحاب معبود حقیقی کی عبادت میں مگن ہیں اور سگ تازی سا چوکیدار ان کے پاس بیٹھوں وحدت و توحید کا ...

مزید پڑھیے

میں دو جنما

آج کا دن اور کل جو گزر گیا یہ دونوں میرے شانوں پر بیٹھے ہیں کل کا دن بائیں کندھے پر جم کر بیٹھا میرے بائیں کان کی نازک لو کو پکڑے چیخ چیخ کر یہ اعلان کیے جاتا ہے ''میں زندہ ہوں! بائیں جانب کندھا موڑ کے دیکھو مجھ کو'' آج کا دن جو دائیں کندھے پر آرام سے پاؤں پھیلا کر بیٹھا ہے بار بار ...

مزید پڑھیے

آزمائش شرط تھی

زندہ رہنا سیکھ کر بھی میں نے شاید زندگی کو درد تہہ تک پی کے جینے کی کبھی کوشش نہیں کی! پیاس تھی پانی نہیں تھا صبر سے شکر و رضا کے بند حجروں میں بندھا بیٹھا رہا اور حلق میں جب پیاس کے کانٹے چبھے تو سہہ گیا میں! میرے گھر والوں نے، میرے بیوی بچوں نے بھی جلتے ہونٹ سی کر پیاس کے کانٹوں کو ...

مزید پڑھیے

''ناگہاں'' اور ''بے نہایت''

''ناگہاں'' اور ''بے نہایت'' سے اگر پیچھے ہٹو گی تو تجھے معلوم ہوگا ناگہاں تو میں ہوں، لیکن کون تھا وہ بے نہایت کوئی پچھلا جس نے تجھ کو مجھ سے پہلے تیری کچی عمر میں یوں چیر کر زخمی کیا تھا تو تڑپتی رہ گئی تھی اور یہ کڑوا کسیلا زہر سوتے جاگتے خوابوں میں امرت جان کر پیتی رہی ہے کیوں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1089 سے 5858