لہو بولتا ہے 5

میں اپنے خوں کو جواب دیتا ہوں
نچلا دھڑ میرے ساتھ رہنے دو
میرے حصہ ہے میرا میں ہے
کہ اپنے حیواں کی پہلی منزل سے چلنے والا
کہ اپنے انساں کی سیڑھیوں تک پہنچنے والا
مرا ہی جوہر تھا
شہد کا قطرہ قطرہ حیواں تھا
اپنے انساں کی سیڑھیوں سے بھی اور اونچا
وہ منصب نسل جو فرشتوں سے بالاتر ہے
جو میری آمد کا منتظر ہے
مرے ہی جوہر کے تیسرے آخری قدم کا امین ہوگا
مجھے خبر ہے
کہ آنے والوں کو
دشت امکاں میں اک نئے نقش پا کے ابدی وجود کا بھی یقین ہوگا