سنگم
پریاگ پہ بچھڑی ہوئی بہنیں جو ملی ہیں پانی کی زمیں پر بھی تو کلیاں سی کھلی ہیں کچھ گنگا کا رکنا کچھ جمنا کا جھکنا پھر دونوں کا ملنا وہ پھول سے کھلنا کس شوق سے اٹھلاتی ہوئی ساتھ چلی ہیں یہ عشق و محبت کے نظارے ازلی ہیں کہتے ہیں کہ جنت سے بھی آئی ہے بہن ایک گو تینوں کا ہی اصل میں گھر ...