چاند میں پریاں رہتی ہیں
اماں باجی کہتی ہیں
چاند میں پریاں رہتی ہیں
رات کو پر پھیلاتی ہیں
اور اتر کر آتی ہیں
سب بچوں کو سلاتی ہیں
اور پھر خواب دکھاتی ہیں
اماں باجی کہتی ہیں
چاند میں پریاں رہتی ہیں
میں تو آج نہ سوؤں گا
رات گئے تک جاگوں گا
باہر باغ میں بیٹھوں گا
چاند کی پریاں دیکھوں گا
اماں باجی کہتی ہیں
چاند میں پریاں رہتی ہیں