شاعری

وطن کا راگ

بھارت پیارا دیش ہمارا سب دیشوں سے نیارا ہے ہر رت ہر موسم اس کا کیسا پیارا پیارا ہے کیسا سہانا کیسا سندر پیارا دیش ہمارا ہے دکھ میں سکھ میں ہر حالت میں بھارت دل کا سہارا ہے بھارت پیارا دیش ہمارا سب دیشوں سے نیارا ہے سارے جگ کے پہاڑ میں بے مثل پہاڑ ہمالہ ہے پربت سب سے اونچا ہے یہ ...

مزید پڑھیے

چاند

تم ندی پر جا کر دیکھو جب ندی میں نہائے چاند کیسی لگائی ڈبکی اس نے ڈر ہے ڈوب نہ جائے چاند کرنوں کی اک سیڑھی لے کر چھم چھم اترا جائے چاند جب تم اسے پکڑنے جاؤ پانی میں چھپ جائے چاند اب پانی میں چپ بیٹھا ہے کیا کیا روپ دکھائے چاند چاہے جدھر کو جاؤ افسرؔ ساتھ ہمارے جائے چاند

مزید پڑھیے

کاغذ کی ناؤ

دیکھو اماں کیسی اچھی ہے مری کاغذ کی ناؤ لے چلا ہے ساتھ اس کو مینہ کے پانی کا بہاؤ بند کر دیتا نہ میں سب مہریوں کے منہ اگر کس طرح پانی سے بھر جاتا بھلا پھر سارا گھر میری کشتی تم ذرا دیکھو تو اک چکر میں ہے گو کہ دریا میں ہے لیکن پھر بھی گھر کے گھر میں ہے مچھلیاں اس واسطے آنگن کے دریا ...

مزید پڑھیے

راہنما بن جاؤں

درد جس دل میں ہو اس دل کی دوا بن جاؤں کوئی بیمار اگر ہو تو شفا بن جاؤں دکھ میں ہلتے ہوئے لب کی میں دعا بن جاؤں اف وہ آنکھیں کہ ہیں بینائی سے محروم کہیں روشنی جن میں نہیں نور جن آنکھوں میں نہیں میں ان آنکھوں کے لیے نور ضیا بن جاؤں ہائے وہ دل جو تڑپتا ہوا گھر سے نکلے اف وہ آنسو جو کسی ...

مزید پڑھیے

موسم برسات کی صبح

آج جس وقت مجھے تم نے جگایا اماں اپنے اور نیند کے پہلو سے اٹھایا اماں آسماں کملی تھا اوڑھے ہوئے کالی کالی تازگی اور سفیدی سے فضا تھی خالی نہ اندھیرا ہی تھا شب کا نہ اجالا دن کا رات کے گرد نظر آتا تھا ہالا دن کا ایک بلندی کی کڑک پستی کو دھندلاتی تھی دل ہلاتی ہوئی آواز سنی جاتی ...

مزید پڑھیے

وقت کی ڈبیا

اچھی اماں وقت کی ڈبیا جو کھل جائے کہیں اور یہ گھنٹے اور منٹ سارے نکل کر بھاگ جائیں تب مجھے مکتب نہ جانے پر برا کہنا نہ تم تب تو مکتب کا نہ ہوگا وقت ہی گویا کبھی جس قدر گھڑیاں ہیں دنیا بھر میں وہ تو سب کی سب دیکھ لینا دس بجانا ہی نہ جانیں گی کبھی دیکھو اماں اب جو سونے کے لیے لیٹوں نہ ...

مزید پڑھیے

چاند کا بچہ

وہ دیکھو وہ نکلا چاند اماں تم نے دیکھا چاند یہ بھی کیا بچہ ہے اماں چھوٹا سا منا سا چاند اتنا دبلا اتنا پتلا کب ہوتا ہے ایسا چاند اماں اس دن جو نکلا تھا وہ تھا گول بڑا سا چاند بادل سے ہنس ہنس کر اس دن کیسا کھیل رہا تھا چاند چھپ جاتا تھا نکل آتا تھا کرتا تھا یہ تماشا چاند اپنے بچے کو ...

مزید پڑھیے

مچھر اور مچھرانیاں

ٹوٹی پھوٹی موری میں اک مچھر صاحب رہتے ہیں شاید وہ گھر میں بھی اپنے مچھر ہی کہلاتے ہیں بیویاں ان کی چار عدد ہیں مچھرانی کہلاتی ہیں موری والے گھر میں ہی جی چاروں سے بہلاتے ہیں اک دن وہ گھر سے نکلے تو واپس آنا بھول گئے میں تو جانوں اسی طرح سے روز کہیں اڑ جاتے ہیں بیویاں ان کی چپ بیٹھی ...

مزید پڑھیے

بادل اور چاند

نیلے ساگر والے چاند مجھ کو پاس بلا لے چاند برکھا میں جاتا ہے کہاں تو لے کر شال دو شالے چاند تارے ہیں یہ آس لگائے منہ پردے سے نکالے چاند بادل کا اک ہلکا ہلکا منہ پر آنچل ڈالے چاند گنگا کے دھارے میں اتر کر پھر کچھ غوطے کھا لے چاند ابر سیہ میں لپٹ کر نکلا کالی کملی والے چاند لے آیا ہے ...

مزید پڑھیے

وطن کا راگ

بھارت پیارا دیش ہمارا سب دیشوں سے نیارا ہے ہر رت ہر اک موسم اس کا کیسا پیارا پیارا ہے کیسا سہانا کیسا سندر پیارا دیس ہمارا ہے دکھ میں سکھ میں ہر حالت میں بھارت دل کا سہارا ہے بھارت پیارا دیش ہمارا سب دیشوں سے نیارا ہے سارے جگ کے پہاڑوں میں بے مثل پہاڑ ہمالہ ہے پربت سب سے اونچا ہے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 915 سے 960