کنکوا بن جاؤں
تارا سا لہراؤں
کنکوا بن جاؤں
جب اماں تم آؤ
چھت کو خالی پاؤ
چپ کی چپ راہ جاؤ
سارے میں ڈھنڈواؤ
پھر بھی میں تو نہ آؤں
کنکوا بن جاؤں
ڈور کو جب تم پاؤ
کھینچو اور کھنچواؤ
اور ہنستی بھی جاؤ
اور پھر مجھ کو بلاؤ
تب میں گھر میں آؤں
کنکوا بن جاؤں