کارنامہ
عظیم کام کروں کوئی ایک دن سوچا کہ رہتی دنیا میں اپنا بھی نام رہ جائے مگر وہ کام ہو کیا ذہن میں نہیں آیا پیمبری تو زیاں جان کا ہے دعویٰ کیا تو جانے سولی پہ چڑھنا ہو یا چلیں آرے کہ زندہ آگ کی لپٹوں کی نذر ہونا پڑے خیال آیا فنون لطیفہ ڈھیروں ہیں صنم تراشی ہے نغمہ گری کہ نقاشی یہ سب ہی ...