تفاوت
ہم کتنا روئے تھے جب اک دن سوچا تھا ہم مر جائیں گے اور ہم سے ہر نعمت کی لذت کا احساس جدا ہو جائے گا چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسے شہد کی مکھی کی بھن بھن چڑیوں کی چوں چوں کوؤں کا ایک اک تنکا چننا نیم کی سب سے اونچی شاخ پہ جا کر رکھ دینا اور گھونسلہ بننا سڑکیں کوٹنے والے انجن کی چھک چھک بچوں ...