شاعری

ہولی اور ہندوستان

اک طرف راحت کا اور فرحت کا کال اک طرف ہولی میں اڑتا ہے گلال اک طرف یاروں کی عشرت کوشیاں اک طرف ہم اور حال پر ملال اک طرف دور شراب آتشیں اک طرف تلچھٹ کا ملنا بھی محال دیکھتے ہیں تجھ کو جب اٹھتی ہے ہوک آہ اے ہندوستاں اے خستہ حال رحم کے قابل یہ بربادی تری دید کے قابل یہ تیرا ہے زوال کس ...

مزید پڑھیے

لال بہادر شاستری

شہید قوم ہے کوئی کوئی شہید وطن بجا ہے تجھ کو کہوں میں اگر شہید وطن تلاش امن میں دلی سے تاشقند گیا کسے خبر تھی کہ باندھے ہوا تھا سر سے کفن پیام امن دیا جارحان عالم کو گیا سنوار کے دنیا کی زندگی کا چلن کسے مجال تری بات کوئی کاٹ سکے دلیل تیری مؤثر تو پر اثر ہے سخن مٹھاس بات میں ایسی کہ ...

مزید پڑھیے

ہمارا وطن

پھلوں سے لدے جس کے اشجار ہیں مہکتے ہوئے جس کے گلزار ہیں نرالی ہے جس کے گلوں کی پھبن ہمارا وطن ہے ہمارا وطن ہمارا وطن سب سے پیارا وطن گلاب اور جوہی کی جس میں بہار سمن ہے جہاں ہر چمن کا سنگار کھلے ہیں جہاں نرگس و نسترن ہمارا وطن ہے ہمارا وطن ہمارا وطن سب سے پیارا وطن ہے پورب سے پچھم ...

مزید پڑھیے

امیروں کی دنیا

کسی کی طبیعت میں پندار مستی کسی کو غرور جوانی کی مستی کوئی مست میخانۂ خود پرستی امیروں کی دنیا تکبر کی پستی فریبوں کے سائے میں ڈیرا ہے ان کا گناہوں کے گھر میں بسیرا ہے ان کا کوئی اپنے زور حکومت پہ نازاں کوئی مال و دولت کی کثرت پہ نازاں کوئی اپنے ایواں کی رفعت پہ نازاں کوئی حشمت و ...

مزید پڑھیے

ظفر

صبح فرغانہ میں تھی اور ہوئی رنگوں میں شام آل تیمور کی آشفتہ سری تجھ کو سلام لمعۂ آخر خورشید سراج الدین تھا مقطع درد فزا غزل رنگیں تھا وہ شہ نیک نفس نیک نسب نیک نژاد وہ شہ نیک نظر نیک نشاں نیک نہاد پیکر‌ خلق و وفا خوگر اعمال حسن خسرو فکر رسا بادشہ فہم و فطن صاحب طرز نوی مالک انداز ...

مزید پڑھیے

شملہ

حسین جلوے بتوں کے کہاں کہاں نہ ملے یہاں ملے جو کہیں زیر آسماں نہ ملے ہجوم شملہ میں آنکھیں ترس گئیں صاحب مجھے تلاش ہے جن کی وہ مہرباں نہ ملے بس ایک عاجز خستہ ہے مغتنم ورنہ سخن شناس سخن دوست ہم زباں نہ ملے یہ کوہسار یہ اشجار یہ چمن یہ بہار میں وہ پرندہ جسے شاخ آشیاں نہ ملے سزا ...

مزید پڑھیے

دو آبا بست جالندھر

اے وطن اے لہلہاتی کھیتوں کی سر زمیں اے نگین خاتم پنجاب اے ارض حسیں سور بیروں سورماؤں پہلوانوں کے وطن محنتی بندوں جیالوں کے کسانوں کے وطن تو جنم داتا بھگت سنگھ اور شردھا نند کا مدرسہ تو صوفیوں سنتوں کے وعظ و پند کا راے زادوں اور سرداروں کی خاک پاک تو شاعران خوش بیاں کا مرجع ...

مزید پڑھیے

گورونانک

اے رہبر منزل تری رفتار کے صدقے اے مہر منور ترے انوار کے صدقے اے بندۂ حق گو تری گفتار کے صدقے اے صاحب ایماں ترے کردار کے صدقے تو بندہ و صاحب بھی تھا محتاج و غنی بھی جلووں کا امیں بھی ترے لب پہ ارنی بھی ہر چہرۂ مردم کے خد و خال برے تھے دیکھو جسے اس شخص کے اعمال برے تھے ملا کے بھی ...

مزید پڑھیے

جنت کشمیر یہی ہے

جس خاک کی ہے اوج پہ تقدیر یہی ہے جو رد‌ غلامی کی ہے اکسیر یہی ہے بیداری جمہور کی تصویر یہی ہے آزادئ افراد کی تعمیر یہی ہے اے عرشؔ ترے خواب کی تعبیر یہی ہے فردوس زمیں جنت کشمیر یہی ہے اس سے نہیں اچھا کوئی گلزار اسے دیکھ اس سے نہیں بڑھ کر کوئی شہکار اسے دیکھ اس سے نہیں اونچا کوئی ...

مزید پڑھیے

میں کیوں بھول جاؤں

تری چشم مے گوں کا لبریز ساغر جوانی تری کیف آور جوانی گلستاں در آغوش حسن تبسم وہ تیرے لب سرخ کی گل فشانی تکلم کے انداز خاموشیوں میں زبان نظر پر حیا کی کہانی تو ہی مجھ سے کہہ دے میں کیوں بھول جاؤں وہ سانسوں کی تیزی وہ سینے کی دھڑکن وہ دونوں کا چھپ چھپ کے آنسو بہانا وہ تجدید الفت کے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 804 سے 960