شاعری

شاعر کی تمنا

اے ملکۂ افکار درخشان تخیل اے چاندنیٔ ظلمت شب جان تغزل کس نام کس الفاظ سے میں تجھ کو نوازوں کس طرح تجھے نظم کے سانچے میں ڈھالوں مخمل سا بدن نقطہ و خط پھول ہے جس کا یہ طرز نگارش کہ نظر جھوم رہی ہے یہ چاند ستارے ہیں تری راہ میں بکھرے یہ کاہکشاں تیرے قدم چوم رہی ہے ہر شعر کی تو شان ہے ...

مزید پڑھیے

مشورہ

میری محبوب یہ توہین محبت ہوگی بے وفا کہہ کے مرے پیار کو مجروح نہ کر تجھ کو شکوہ ہے شکایت ہے گلہ ہے مجھ سے میری قسمت کی طرح تو بھی خفا ہے مجھ سے تیری ہر بات ہے تسلیم مگر کہنے دے دور سرمایہ کی روندی ہوئی اک لاش ہم ظلم کی آگ میں معصوم محبت جھلسے اس سے بہتر ہے کہ بیگانہ بنا لیں خود ...

مزید پڑھیے

انتظار

یہ دھوپ دھوپ شب و روز سلگتے لمحے یہ تیرگی یہ تجلی یہ کیفیت یہ عذاب یہ خواب خواب تمنا یہ آرزو یہ خیال یہ قربتیں یہ عقیدت یہ فاصلہ یہ حجاب صعوبتوں کی مسافت سے تھک گیا ہوں میں بہت طویل ہیں یہ انتظار کی راہیں سمٹتے پھیلتے لمحوں کو تھام لو آ کر اکھڑتی سانسیں ہیں مثل حباب آ جاؤ لہولہان ...

مزید پڑھیے

معذرت

تمہارا مجرم تمہاری عالی میں سر جھکائے کھڑا ہوا ہے جو داغ دامن میں لگ چکا ہے وہ داغ دامن سے صاف کر دو تم اپنے مجرم کی معذرت کو قبول کر لو

مزید پڑھیے

مالک رام

صاحب ملک علم مالک رام مالک ملک حلم مالک رام مولد‌ پاک پھالیہ کی زمیں ہیر و رانجھا کی سر زمیں کے قریں شہر گجرات میں رہے ہے یہ مقیم ارض لاہور میں ہوئی تعلیم نیکی و خیر و خلق میں فیاض دوستی کے بہت بڑے نباض کارواں کارگاہ حکمت کے لعل اک معدن محبت کے طلبا کے شفیق و یاور ہیں بحر تحقیق کے ...

مزید پڑھیے

ارض وطن

خیالات میں سخت ہے انتشار تخیل پریشاں قلم بے قرار جہاں خون آلود و خوں رنگ ہے وطن پر پڑا سایۂ رنج ہے گل و لالہ ہیں مستعد بے تکاں رفیقوں نے رکھی ہتھیلی پہ جاں ہر اک لب پہ ہے بس یہی اک سخن حسین اور دل کش ہے ارض وطن خلوص آج پامال ہے اور تباہ اصول آج دریوزہ خواہ پناہ گرفتار آزار دنیا ہے ...

مزید پڑھیے

بہ یاد محرومؔ

ہو کر وہ رہا عرش کہ جو تھا مقسوم ہر قلب ہے اس وقت حزیں و مغموم مرحوم کو ڈھونڈتے ہیں دنیا والے مرحوم سے ہو گئی ہے دنیا محروم اب اس سے ہی ہوگا رنج دل سے معدوم کیوں ہوتے ہو اے عرشؔ ملول و مغموم مرحوم کی یاد اور نہیں اس کے سوا مرحوم کی یاد ہے کلام محروم جب تک ہیں زمانے میں مہ و شمس و ...

مزید پڑھیے

بھارت کے ویر سپاہی

ہم ہیں بہادر یودھا انتھک دیش کی سیماؤں کے رکشک جاتے ہیں شترو کے گھر تک بھارت ورش کے سچے سیوک دیتی ہے دنیا یہ گواہی ہم بھارت کے ویر سپاہی تڑ تڑ گولے برسا کر کھٹ کھٹ کھٹ کھٹ ٹینک چلا کر ہتھ گولوں کو کام میں لا کر بندوقوں کی مار دکھا کر لاتے ہیں شترو پہ تباہی ہم بھارت کے ویر ...

مزید پڑھیے

جواہر لال

اسی سے تازہ ہوئی رسم نیکی و خوبی اسی کے دم سے وطن پر تھا رحمتوں کا نزول علم اٹھا کے چلا تھا وہ امن عالم کا زمانے بھر کے لئے اس نے رکھا ایک اصول بھری تھی ذات میں اس کی بڑی بڑی تاثیر قبول بات ہوئی اس کی خود ہوا مقبول مقام اس کا مشاہیر کی صف اول ہر ایک حرف پسندیدہ ہر سخن مقبول نہ گرد غم ...

مزید پڑھیے

ہندوستان میرا

دیسوں میں سب سے اچھا ہندوستان میرا روئے زمیں پہ جنت، جنت نشان میرا ہندوستان میرا، ہندوستان میرا وہ پیارا پیارا منظر، وہ موہنی فضائیں وہ اونچے اونچے پربت وہ دلفزا گپھائیں ہندوستان میرا، ہندوستان میرا تینوں طرف سمندر، چوتھی طرف ہمالہ ہے پاسبان اس کا، اس کا بنانے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 802 سے 960