شاعری

طوائف

اے زن‌ ناپاک فطرت پیکر مکر و ریا دشمن مہر و وفا غارت گر شرم و حیا تیری ہو شوخی لچر ہے تیرا ہر انداز پوچ سخت تر ہے سنگ و آہن سے تری باہوں کا لوچ تیرا ظاہر خوش نما ہے تیرا باطن ہے سیاہ ہر ادا تیری مکمل دعوت جرم و گناہ تیری چٹکی کی صدا ہے یا کہ شیطاں کا خروش رحم کر انسانیت پر او بت ...

مزید پڑھیے

ہمارا ڈر کھلے

جہان آرزو میں بے یقینی کے سبھی موسم ہمارے راستوں کو دھول کرتے ہیں کوئی اک آیت رد بلا جو خوف سے بھنچے ہوئے جبڑوں تنے اعصاب کو آسودگی بخشے کوئی تو اسم اعظم ہو کہ شہر ذات کا یہ در کھلے ہمارا ڈر کھلے

مزید پڑھیے

لفظ لکھنا بھول جاتا ہوں

مجھے اڑتے پرندے اچھے لگتے ہیں مجھے ان کی اڑانوں سے نئے آتے ہوئے سب موسموں کی آہٹیں محسوس ہوتی ہیں مجھے ان کی اڑانیں بارشیں اور پھول کھلنے کی بشارت دینے آتی ہیں مجھے ان کی اڑانیں زندگی کے راستوں پر حوصلوں کا درس دیتی ہیں مرے ہاتھوں نے حرفوں کے گلابوں کو انہی سے لکھنا سیکھا ...

مزید پڑھیے

چاند رات

رات کی حویلی سے چاند جب نکلتا ہے آنکھ کے دریچے سے آرزو مہکتی ہے روشنی محبت کی چار سو بکھرتی ہے جسم کے جزیرے پر رت جگا اترتا ہے ریزہ ریزہ کرتا ہے

مزید پڑھیے

معذور بچے

بچے ہیں ہم لعل و گہر کیا ہیں ہماری عظمتیں ہم باسلیقہ با ہنر معذور ہم کو مت کہو روشن ہیں مانند قمر مجبور ہم کو مت کہو ہر دم بلندی پر نظر خورشید ہم مہتاب ہم معذور ہم کو مت کہو شائستہ آداب ہم مجبور ہم کو مت کہو خدمت کا روشن باب ہم سادہ زباں شیریں سخن اندر سے ہیں شاداب ہم ہم ہیں امیدوں ...

مزید پڑھیے

لے چل اے عشق

یہ گلستاں یہ لب جو یہ پرندوں کے ہجوم پھول پر ٹوٹ کے بھونروں کا یہ رقص معصوم ان غریبوں کو مری وحشت دل کیا معلوم غم کا احساس یہاں بھی ہے بدستور مجھے لے چل اے عشق یہاں سے بھی کہیں دور مجھے مطرب آسودگی ساز مجھے دیتا ہے ایک تسکین غم انداز مجھے دیتا ہے کوئی ہر نغمے سے آواز مجھے دیتا ...

مزید پڑھیے

بچہ اور مرغا

اک بچے نے مرغے سے کہا پیارے مرغے یہ شور ہے کیا سن سن تیری ککڑوں کوں میں سخت پریشاں ہوتا ہوں جب تارے چھپتے ہوتے ہیں سب چین آرام سے سوتے ہیں اس وقت سے تو چلاتا ہے کیوں اتنا شور مچاتا ہے معلوم ہو آخر بات ہے کیا کچھ اپنے دل کا حال بتا جا دور مچا یہ شور کہیں پڑھنے میں دل لگتا ہی نہیں مرغے ...

مزید پڑھیے

گڈو میاں

سنئے یہ ایک قصہ گڈو کی سادگی کا گڈو کے ماسٹر نے اک دن یہ اس سے پوچھا گڈو میاں تمہارے پاپا کا کیا ہے پیشہ پیشہ کا لفظ سن کر گڈو نہ کچھ بھی سمجھا آسان ڈھنگ سے پھر یوں ماسٹر نے پوچھا گڈو تمہارے فادر کا کیا ہے کام دھندا گڈو نے خامشی سے کچھ دیر تک تو سوچا پھر توتلی زباں میں آہستگی سے ...

مزید پڑھیے

تاج محل

اللہ میں یہ تاج محل دیکھ رہا ہوں یا پہلوئے جمنا میں کنول دیکھ رہا ہوں یہ شام کی زلفوں میں سمٹتے ہوئے انوار فردوس نظر تاج محل کے در و دیوار افلاک سے یا کاہکشاں ٹوٹ پڑی ہے یا کوئی حسینہ ہے کہ بے پردہ کھڑی ہے اس خاک سے پھوٹی ہے زلیخا کی جوانی یا چاہ سے نکلا ہے کوئی یوسف ...

مزید پڑھیے

زندگی

میں زندگی ہوں زندگی یہ ہے مرا نام و نشاں جنبش دہ برگ و ثمر صورت گر شام و سحر جان و دل شمس و قمر صوت و نوائے بحر و بر ہے مجھ سے گردش میں زمیں مجھ سے ہے دور آسماں میں زندگی ہوں زندگی یہ ہے مرا نام و نشاں انعام یہ میرے لئے عیش و طرب میرے لئے ہیں روز و شب میرے لئے ہیں ایک سب میرے لئے مزدور ...

مزید پڑھیے
صفحہ 494 سے 960