چاند رات

رات کی حویلی سے
چاند جب نکلتا ہے
آنکھ کے دریچے سے
آرزو مہکتی ہے
روشنی محبت کی
چار سو بکھرتی ہے
جسم کے جزیرے پر
رت جگا اترتا ہے
ریزہ ریزہ کرتا ہے