شاعری

میرے ہندوستان

ہریانہ کشمیر اڑیسہ مہراشٹ پنجاب کریں تجھے آداب کرناٹک بنگال آندھرا تمل ناڈو آسام کرتے ہیں پرنام تیرے دروازے پر سر خم کیرل راجستھان میرے ہندوستان میرے ہندوستان تاج اجنتا کاشی سانچی دلی اور چتوڑ کتنی لمبی دوڑ چشتی نانک خسرو گاندھی اکبر اور اشوک سب ہنسا کی روک تیری بانکی آن بان ...

مزید پڑھیے

نیچے کی اور

وقت کی دلدل میں دھنستا جا رہا ہوں میرے چاروں اور گدلی لجلجی یادوں کی تہہ ہے سر پہ بیتی عمر کے ٹوٹے ہوئے لمحوں کا بوجھ اس سفر کی ابتدا کیسے ہوئی تھی یہ خبر مجھ کو نہیں یاد بس اتنا ہے میرے والد مرحوم کچھ اوپر ہی مجھ سے رہ گئے تھے انتہا کیا ہے سفر کی کون جانے سانس کا ہر تازیانہ مجھ کو ...

مزید پڑھیے

بے موسم فٹ بال

ہم نے پہلے ہی روکا تھا اور امی نے بھی ٹوکا تھا ایمن اس کیچڑ پانی میں مت کھیلو فٹ بال کیسا چھل گیا سارا گال لیکن تم ہو ایک ہی نٹ کھٹ پہنے جوتے کرتے کھٹ پٹ بھاگے اس فٹ بال کو لے کر سب کی بات کو ٹال کیسا چھل گیا سارا گال یہ ٹھہرا برسات کا موسم آنگن میں کیچڑ ہے کیا کم پھسلا پاؤں تو ...

مزید پڑھیے

تم یہاں دبکے ہوئے ہو

میں خلاؤں میں پھرا پاتال میں بھٹکا سمندر چھان مارے وسعت صحرا کو مٹھی میں لپیٹا چاند سورج کھوند ڈالے اپنی گردن پر لیا تاروں کا خون وقت کی لاکھوں طنابیں کاٹ دیں آخرش تھک ہار کر (جب تم نہ مل پائے تو) آ لیٹا ہوں اس اندھی گپھا میں تم یہاں دبکے ہوئے ہو!

مزید پڑھیے

ابلاغ سے پرے

فضا میں ایستادہ روشنی کا ایک مینار اسی کے پاس اندھیارے کی دیوار ادھر وادی فنا کی ہر طرف جس میں دھواں دھار جسے گھیرے ہیں کچھ رنگین بادل شوخ، گل نار اس طرف خوشبو کی بوچھار ذرا ہٹ کر سمندر علم کا (جھاگوں کا انبار) ادھر الجھن نہ جانے کیا ہے اس پار

مزید پڑھیے

چلی دلہن کی پالکی

جگ مگ جگ مگ جھلمل کرتی چلی دلہن کی پالکی سارس آیا ڈولی لے کر لنگور اپنی ٹولی لے کر لومڑی میٹھی بولی لے کر چمگادڑ اک جھولی لے کر بیسوں نتھو خیرے آئے بارہ ایرے غیرے آئے ہوٹل سے نو بیرے آئے لگ بھگ ساٹھ وڈیرے آئے ناگن لہراتی تھی کوڑا گھوڑا لے کر آیا جوڑا ہدہد بابا لائے ہتھوڑا لایا ...

مزید پڑھیے

کون کیا کھاتا ہے

دادی چیخ رہی ہیں کیا کیا سٹر پٹر ہم کھاتے ہیں کون انہیں سمجھائے بسکٹ جام بٹر ہم کھاتے ہیں نانی کو صدمہ ہوتا ہے کیوں برگر ہم کھاتے ہیں کتنا خوش ہو جاتی ہیں وہ جب گاجر ہم کھاتے ہیں ہم کھاتے تھے دودھ ملائی سوچ رہے ہیں دادا جی کیوں بچوں نے میگی کھائی روٹھ گئے ہیں دادا جی بیسن کی روٹی ...

مزید پڑھیے

چوہے کی بارات چلی

مرغی آئی انڈا لے کر بندر آیا ڈنڈا لے کر آئے طوطے جھنڈا لے کر گوریا سرکنڈا لے کر آئی مینا ساڑی لے کر بکرا آیا ڈاڑھی لے کر ہاتھی آئے گاڑی لے کر بھالو کچی تاڑی لے کر بلبل آئی گجرا لے کر کوا آیا کجرا لے کر گھڑیال آئے بجرا لے کر کچھوے صاحب شجرا لے کر مورنی آئی جلوہ لے کر چیتا آیا بلوہ ...

مزید پڑھیے

دھرتی پر کیا کم ہے

اے پیارے معصوم کبوتر کیوں نیلے آکاش پہ جا کر نوچ لیے دو درجن تارے جگ جگ کرتے روشن تارے چاند کی لو کم ہوتی ہوگی اس کی بڑھیا روتی ہوگی دانا گھر میں کھا لو دگنا دیکھو اب تارے مت چگنا

مزید پڑھیے

اف یہ پابندیاں

ٹھنڈا ٹھنڈا رہنے دو نا ٹب میں بیٹھا رہنے دو نا پانی بہتا رہنے دو نا نا بیٹا انمول ہے پانی پانچ روپے فی ڈول ہے پانی نو گھنٹے سے گول ہے پانی جس کو کھلتا ہے کھلنے دو بھٹی سا گھر مت جلنے دو کولر پنکھے سب چلنے دو کیسی الٹی مت ہے ثمرہ یہ گندی عادت ہے ثمرہ بجلی کی قلت ہے ثمرہ اس گرمی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 391 سے 960