شاعری

اثبات

وہ ایک لمحہ کہ لم یزل نے ازل کی خوش بخت ساعتوں کا خمیر لے کر ہمارے خوں کی رطوبتوں میں بھگو کے اک منحنی سے پیکر میں ڈھال کر دھیرے دھیرے آزمائش کے مرحلوں سے گزار کر جس کو دم کیا تھا وہ ایک لمحہ کہ طرح جس کہ سمندروں کی روایتوں سے ہواؤں کی سنسناہتوں کی حکایتوں سے خلیق مٹی کی سوندھی ...

مزید پڑھیے

نربھیا کی موت پر

کبھی خرد کی کھلی دھوپ میں چلا آیا کبھی میں عشق کے سائے میں جا کے بیٹھ گیا کبھی کتاب کھنگالی کبھی ستارے گنے حرم میں دیر میں گرجا میں ہر طرف ڈھونڈا تجھے صدائیں لگائیں تجھے تلاش کیا مگر اے روح کہیں تو نظر نہیں آئی میں تھک کے ہار کے لوٹا تو کس طرح لوٹا کہ اپنی جسم کی سرحد پہ آ گیا ہوں ...

مزید پڑھیے

صداقت

وہ ایک شام قلم کھو گیا تھا جب میرا بہت تلاش کیا ہر طرف ادھر کہ ادھر مگر قلم کا کہیں پر نشاں نہ ہاتھ آیا مری تلاش مری کشمکش سے گھبرا کر مری وہ چھوٹی سی بیٹی مرے قریب آئی کہ جس نے لکھنا ابھی بس ابھی ہی سیکھا ہے مرے حوالے کیا اپنی ایک پنسل اور کہا کہ آپ اسے اپنے واسطے رکھیے مگر عجیب سا ...

مزید پڑھیے

آٹھواں دروازہ

بس ایک راہ پہنچتی تھی شاہزادی تک وہ راہ جس میں ہزاروں تھے پہرے دار کھڑے پھر اس کے بعد حویلی کے سات دروازے مگر کمال تھے شہزادگان وقت بھی جو سفید گھوڑوں پہ ہو کر سوار نکلے اور حویلیوں سے چرا لائے اپنی شہزادی یہ ایک میں کہ تمہاری گلی میں جب بھی بڑھا مری انا کا پرانا سا ایک دروازہ مرے ...

مزید پڑھیے

کسے گماں تھا

کسے گماں تھا کہ آسماں سے زمیں پہ پیغام آ سکیں گے پیمبروں کی جماعتوں میں ہم آدمی کا شمار ہوگا کسے گماں تھا کہ بادشاہوں کے تخت قدموں میں آ گریں گے کسے گماں تھا کہ معجزے سب حقیقتوں سے دکھائی دیں گے کسے گماں تھا مشیں چلے گی تو ابن آدم کا خوں جلے گا کسے گماں تھا کہ شاہراہوں پہ حشر جیسی ...

مزید پڑھیے

نئے نظریے کی تخلیق

کانچ کی رنگین ٹوٹی چوڑیوں کو آئینے کے تین ٹکڑوں میں کسی بھی ڈھنگ سے رکھ دو نیا خاکہ بنے گا جس میں اک ترکیب ہوگی لاکھ جھٹکے دیجئے ہر بار یہ ترکیب اک ترکیب نو میں ہی ڈھلے گی جب بھی کچھ ٹوٹے ہوئے لوگوں میں اپنے تجربات خام کے قصے چھڑیں گے اک نظریہ جنم لے گا

مزید پڑھیے

سب نے مینا کو چوما

کل اپنے پائین باغ میں ہم نے مینا پکڑی تھی کالے مخمل جیسے اس کے پر تھے چونچ سنہری تھی اس کے واسطے ایمن اک پیتل کا پنجرا لائے تھے آپی نے بھی تین کٹورے چاندی کے منگوائے تھے بچے خوش تھے مینا سب سے باتیں کرنے والی ہے خوب مزے سے چیکو اور انگور کترنے والی ہے لیکن مینا پھڑ پھڑ کرتی ...

مزید پڑھیے

ایکتا کی مثال

چھوٹی نے طوطا پالا تھا بڑی بہن نے بلی بلی کو گھی کم بھاتا تھا اور طوطے کو تلی دلی میں ہے سب کہتے ہیں دونوں کی سسرال آؤ بچو چل کر دیکھیں ہم ان کے احوال تم سمجھے تھے دونوں بہنیں پھونکتی ہوں گی چولہا لیکن وہ تو اپو گھر میں جھول رہی ہیں جھولا ناچ رہی ہے کالی بلی اس کے سر پر طوطا سوچ رہی ...

مزید پڑھیے

لڑنا ٹھیک نہیں

خرگوش نے نادانی میں کاجل گھول دیا پانی میں نیلی جھیل میں کالا پانی کالی ہوگی مچھلی رانی بگلے کو بھی پہنچا صدمہ خرگوشوں پر کیا مقدمہ یہ اچھی تحریک نہیں ہے لڑنا بھڑنا ٹھیک نہیں ہے کچھوے جی کا کہنا مانو آپس میں سمجھوتا کر لو

مزید پڑھیے

اندھے آئنے کا قتل

دفعتاً ایسا لگا میرے سارے جسم پر آنکھیں ہی آنکھیں ہیں مجسم آنکھ ہوں میں میں نے دیکھا اس نے تھوڑی دیر کھڑکی پر ٹھہر کر اپنی آنکھیں چمچمائیں اور پھر جالی کو بوسہ دے کے وہ آگے بڑھی راستے میں کانچ کی دیوار تھی (اور سچ یہ ہے کہ آخر وقت تک قائم رہی وہ) پھر بھی جانے کس طرح پلکیں جھپکتے ہی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 390 سے 960