کون کیا کھاتا ہے

دادی چیخ رہی ہیں کیا کیا سٹر پٹر ہم کھاتے ہیں
کون انہیں سمجھائے بسکٹ جام بٹر ہم کھاتے ہیں
نانی کو صدمہ ہوتا ہے کیوں برگر ہم کھاتے ہیں
کتنا خوش ہو جاتی ہیں وہ جب گاجر ہم کھاتے ہیں


ہم کھاتے تھے دودھ ملائی سوچ رہے ہیں دادا جی
کیوں بچوں نے میگی کھائی روٹھ گئے ہیں دادا جی
بیسن کی روٹی کھانے سے خوش ہوتے ہیں دادا جی
پیاری دادی پیاری نانی اور پیارے ہیں دادا جی