الفاظ
یہ لفظ سقراط لفظ عیسیٰ میں ان کا خالق یہ میرے خالق یہی ازل ہیں یہی ابد ہیں یہی زماں ہیں یہی مکاں ہیں یہ ذہن تا ذہن رہگزر ہیں یہ روح تا روح اک سفر ہیں صداقت عصر بھی یہی ہیں کراہت جبر بھی یہی ہیں علامت درد بھی یہی ہیں کرامت صبر بھی یہی ہیں بغیر تفریق رنگ و مذہب زمیں زمیں ان کی ...