شاعری

مشورہ

اتھلے پانی میں گہر مت ڈھونڈو رائیگاں جائے گی محنت ساری اتھلے پانی کی طرف مت دیکھو سنگ ریزوں کے سوا کیا ہوگا یوں کھڑے دور سے کیا تکتے ہو بحر کی تہہ میں نہاں ہیں موتی در مقصود ہیں گہرائی میں ہو جو غواص تو تہ تک پہنچو یا تو غرقاب ہی ہو جاؤ گے ورنہ لے آؤ گے چن کر موتی

مزید پڑھیے

ایک نظم

فکر کی دوڑ میں تم دور نکل آئے ہو اپنی منزل کو بہت پیچھے ہی چھوڑ آئے ہو کہیں ایسا نہ ہو کل تم کو پلٹنا پڑے منزل کی طرف اور پھر تاب و تواں ساتھ نہ دے حسن بیاں ساتھ نہ دے خامہ انگشت بدنداں رہ جائے انگلیاں ساکت و جامد ہو جائیں پاؤں تھرانے لگیں اور منزل تو کجا نقش کف پا نہ ملے

مزید پڑھیے

بیوہ

آج لے رشتۂ پیمان وفا ٹوٹ گیا تجھ سے اب تیرے تصور کا خدا روٹھ گیا اب کوئی کاگا منڈیری پہ نہیں بولے گا کوئی ہرکارہ ترا خط بھی نہیں لائے گا کوئی پیغام زبانی بھی نہیں آئے گا لوگ اب زخم پہ مرہم بھی نہ رکھنے دیں گے دن بہ دن زخم ترے اور بھی گہرے ہوں گے تیری ہر راہ کے ہر موڑ پہ پہرے ہوں ...

مزید پڑھیے

راشدہ باجی اور ایک لڑکی

راشدہ باجی نے چپ سے منہ پر مرے ایک تھپڑ جو مارا تو میں ہنس پڑی دے کے پھر ایک گھونسا انہوں نے کہا کان کھینچوں تمہارا تو میں ہنس پڑی سب دلیلیں جو ان کی تھیں معقول تھیں اور مجھے پیٹنے میں وہ مشغول تھیں بھوکی اک بکری چپکے سے جب چر گئی آ کے ان کا غرارہ تو میں ہنس پڑی ان کا برقع بندریا کو ...

مزید پڑھیے

بچوں کا خط چچا خرو شچوف اور ماموں کینڈی

اے چچا خرو شچوف اے ماموں کینڈی السلام ایک ہی خط ہے یہ ماموں اور چچا دونوں کے نام آپ دونوں کا ادب کرنا ہمارا فرض ہے پھر بھی سن لیجے جو چھوٹی سی ہماری عرض ہے آپ دونوں ہیں بہادر سورما کیا اس میں شک ایک بادل کی گرج ہے ایک شعلے کی لپک آپ دونوں کے بیاں سن سن کے ڈر جاتے ہیں ہم دھم سے آ گرتے ...

مزید پڑھیے

مارو نہ ہمیں ڈیڈی

مارو نہ ہمیں ڈیڈی بچپن کا زمانہ ہے موسم ہے یہ ہنسنے کا ہنس ہنس کے بتانا ہے چھوٹے سے یہ بچے ہیں اور اتنی بڑی لکڑی شیطان کی یہ خالہ ہاتھوں میں ہے کیوں پکڑی اک دن اسی لکڑی کو چولھے میں جلانا ہے مارو نہ ہمیں ڈیڈی بچپن کا زمانہ ہے صوفوں پہ اگر ناچیں ڈیڈی ہمیں مت روکو کچھ اپنی بھی عزت ہے ...

مزید پڑھیے

تو میں کیا کروں

سکندر نے پورس سے کی تھی لڑائی جو کی تھی لڑائی تو میں کیا کروں جو کورو نے پانڈو سے کی ہاتھا پائی جو کی ہاتھا پائی تو میں کیا کروں جو پی یو ٹی پٹ ہے تو بی یو ٹی بٹ ہے زمانے کا دستور کتنا الٹ ہے پڑھاتے ہیں سب مجھ کو الٹی پڑھائی ہے الٹی پڑھائی تو میں کیا کروں ہے جاہل گھسیٹا مگر کھائے ...

مزید پڑھیے

خرگوشوں کی غزل

کوئی شکاری بار بار بن میں ہمارے آئے کیوں چونکیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ڈرائے کیوں گھر نہیں جھونپڑی نہیں کٹیا نہیں مکاں نہیں بیٹھے ہیں جنگلوں میں ہم کوئی ہمیں بھگائے کیوں کان کھڑے نہ کیوں کریں گھاس میں کیوں نہ ہم چھپیں کھٹکا ذرا بھی ہو اگر کوئی ٹھٹک نہ جائے کیوں بن میں ہمارے جو ...

مزید پڑھیے

بچوں کا ڈنر

بتاؤں کھایا ہے کیا میں نے آج دو تھپڑ درست کر کے گئے ہیں مزاج دو تھپڑ حکیم نبض مری دیکھ کر یہ کہنے لگا ترے مرض کا ہے اصلی علاج دو تھپڑ یہ گال گورے تھے جو آج لال لال ہوئے کہ ان پہ کر گئے ہلکا مساج دو تھپڑ وہ میرا بھائی ہے اس پر بھی دھیان دو امی میں کھاؤں چار تو کھائے سراج دو تھپڑ نہ ...

مزید پڑھیے

قہقہے

بھیا کی کھا کے مار لگاتا ہوں قہقہے جب دیکھتے ہیں یار لگاتا ہوں قہقہے دل میں ہے امتحان کا غم کس طرح بھلاؤں ہو ہو کے بے قرار لگاتا ہوں قہقہے جب دیکھتا ہوں خواب کہ اسکول جل گیا خوش ہو کے بار بار لگاتا ہوں قہقہے کرتا ہے ڈھینچوں ڈھینچوں مرے علم کا گدھا ہوتا ہوں جب سوار لگاتا ہوں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 290 سے 960