مشورہ
اتھلے پانی میں گہر مت ڈھونڈو
رائیگاں جائے گی محنت ساری
اتھلے پانی کی طرف مت دیکھو
سنگ ریزوں کے سوا کیا ہوگا
یوں کھڑے دور سے کیا تکتے ہو
بحر کی تہہ میں نہاں ہیں موتی
در مقصود ہیں گہرائی میں
ہو جو غواص تو تہ تک پہنچو
یا تو غرقاب ہی ہو جاؤ گے
ورنہ لے آؤ گے چن کر موتی